وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی ایس پی رحمین خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ڈی ایس پی رحمین خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں محسن نقوی نے جام شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی رحمین خان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ۔
(جاری ہے)
انہوں نے شہید ڈی ایس پی کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ رحمین خان قوم کے سر کا تاج ہیں،بہادر ڈی ایس پی رحمین خان نے جان دے دی لیکن فرض پر آنچ نہیں آنے دی۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہید ڈی ایس پی رحمین خان جیسے بہادر سپوت خیبر پختونخوا پولیس کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے جری افسروں اور جوانوں کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہید ڈی ایس پی رحمین خان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈی ایس پی رحمین خان محسن نقوی نے
پڑھیں:
محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔