وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ بحرین، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اہم ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین کے وزیر داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے محسن نقوی کا شاندار خیرمقدم کیا بعد ازاں وزارت داخلہ ہیڈ کوارٹر منامہ فورٹ آمد پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بحرینی ہم منصب سے اہم ملاقات کی جس میں سکیورٹی تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں انسداد دہشتگردی انسداد انسانی سمگلنگ اور منشیات کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر بات چیت ہوئی دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور بحرین کے درمیان مربوط سکیورٹی تعاون ناگزیر ہے ملاقات میں بحرین پاکستان مشترکہ سکیورٹی کمیٹی کے کردار کو مزید موثر بنانے پر بھی غور کیا گیا بحرینی وزیر داخلہ نے دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کو سراہا اور کہا کہ محسن نقوی کا دورہ دونوں برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوگا وزیر داخلہ محسن نقوی نے بحرینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی اور وزارت داخلہ کی یادگار کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے اس موقع پر بحرین کے نائب وزیر داخلہ میجر جنرل عادل بن خلفیہ بن حماد چیف آف پبلک سکیورٹی سینئر عسکری حکام پاکستان کے سفیر ثاقب رؤف اور اعلیٰ سفارتی افسران بھی موجود تھے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی بحرین کے کیا گیا
پڑھیں:
ْپاکستان اورفلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ،معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے 30 روز میں ’’پاکستان-فلسطین ہیلتھ ورکنگ گروپ‘‘قائم کیا جائے گا جو دونوں ممالک کے درمیان اس تعاون کو عملی شکل دینے کے لیے رہنمائی کرے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جدید طبی شعبہ جات میں استعداد کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی ،انٹروینشنل کارڈیالوجی آرگن ٹرانسپلانٹ آرتھوپیڈک سرجری اینڈوسکوپک الٹراساؤنڈبرن اینڈ پلاسٹک سرجری کے شعبوں میں مل کر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ متعدی امراض، آنکھوں کے امراض اور فارماسیوٹیکل کے شعبے میں بھی باہمی تعاون کو فروغ اور مشترکہ تحقیق کے مواقع بھی تلاش کیے جائیں گے۔(جاری ہے)
ا ن کا کہنا تھا کہ معاہدے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے عوام کی صحت بہتر بنانے کے لیے قریبی تعاون کو فروغ دینا ہے ،ہم اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ صحت کے میدان میں ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل فلسطین کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، ہم ان کی فلاح کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر صحت مصطفی ٰکمال اور فلسطین کی جانب سے ان کے سفیر ڈاکٹر زھیر محمد حمداللہ زیدنے معاہدے پر دستخط کیے۔فلسطینی سفیر نے وزیر صحت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور پاکستان برادر ملک ہیں اور دونوں عوام کی صحت کی بہتری کیلئے مل کر کام کریں گے۔تقریب میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ حامد یعقوب، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ بھی موجود تھے۔