اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں، پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے امریکا کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جا رہا۔
یہ بھی پڑھیں:ہم نے امن کو ترجیح دی، مگر دفاع سے کبھی غافل نہیں ہوں گے، سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ڈیلس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے واضح کیا کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی بانیٔ پاکستان محمد علی جناح کے نظریات کے عین مطابق ہے، اور اس میں کسی بیرونی دباؤ کی کوئی گنجائش نہیں۔
تقریب کے دوران سفیر رضوان سعید شیخ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، اور باہمی تعاون میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کرپٹو کرنسی سے متعلق گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے پاس وافر مقدار میں بجلی موجود ہے، جسے اس جدید شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل امریکا پاکستان پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل امریکا پاکستان پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ سفیر رضوان سعید شیخ
پڑھیں:
بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔
راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میںپی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بجٹ پاس کرنا ہے یا نہیں فیصلہ پارٹی کرے گی۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے نے کہا کہ حکمراں اتنے خوفزدہ ہیں کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو بتایا ہوا ہے باہر جا کر بات نہیں کرنا۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا ہے، جب تک وہ ہیں ہر ایم پی اے ان کو ہی ووٹ دے گا، میں چیلنج کرتا ہوں کوئی ایک ایم پی اے کو توڑ کر دکھائے۔
جنید اکبر نے مزید کہا کہ ان کی کوئی حیثیت نہیں کہ کوئی فارورڈ بلاک بناسکے، کل 7 ناراض ایم پی ایز سے ملے ہیں، جن کی شکایات کو حل کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی کو ذمے داری بانی پی ٹی آئی نے دی، اس پر نہ میں بول سکتا ہوں اور نہ ہی کوئی اور بات کرسکتا ہے، جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سےمطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔