مودی راج میں بھارتی ہوابازی کی صنعت زوال کا شکار، لاپرواہی اور بدانتظامی بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
مودی راج میں ہندوستانی ہوابازی کی صنعت زوال کا شکار ہے جب کہ بھارتی ایوی ایشن میں سیفٹی سے متعلق نگرانی کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں ہے۔
برطانوی جریدے رائٹرز کے مطابق ’ایئر انڈیا کے بوئنگ 787 طیارے کے حادثے میں 260 افراد جاں بحق ہوئے، یہ حادثہ گزشتہ دہائی کا دنیا کا سب سے مہلک فضائی حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق، ٹیک آف کے فوراً بعد فیول کٹ آف سوئچز بند ہو گئے اور جہاز دونوں انجنوں سے محروم ہو گیا، طیارے کے انجن کٹ آف سوئچ صرف لینڈنگ یا ایمرجنسی میں بند کیے جاتے ہیں، مگر اس پرواز میں ایسی کوئی ہنگامی صورت حال نہیں تھی۔
رائٹرز کے مطابق ماہرین کے مطابق فیول کٹ آف سوئچز کا ازخود بند ہونا ممکن نہیں، مگر رپورٹ میں یہ واضح نہیں کہ ایسا کیسے ہوا، حادثے کے بعد بھارتی ایوی ایشن وزیر نے کہا: پائلٹس کی فلاح کا خیال رکھتے ہیں، حتمی رپورٹ تک کسی نتیجے پر نہ پہنچا جائے۔
یہ حادثہ ٹاٹا گروپ کی زیرِ ملکیت ایئر انڈیا کے اس بیانیے کے لیے بڑا دھچکا ہے جس کے تحت وہ ایئر لائن کو جدید اور محفوظ بنانا چاہتے تھے۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ نے مودی سرکار کی فضائی نااہلی اور بد انتظامی کو بے نقاب کر دیا، مودی سرکار کی خاموشی بھارتی فضائی نظام کی نااہلی اور کمزوری کا ثبوت ہے، مودی سرکار کی ایوی ایشن پالیسی کا ہدف انسانی جانیں نہیں، صرف اپنا بیانیہ بچانا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی چینل نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ سے’’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘‘ کی شق ختم کردی گئی ہے۔جبکہ پاکستان کی وزارت خارجہ نے پاسپورٹ سے ’’اسرائیل کیلئے ناقابل استعمال‘‘ کی شق کے خاتمے سے متعلق بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پاسپورٹ میں’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘ کی شق بدستور برقرار ہے۔
شہر قائد میں اگلے 3 روز درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان
اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ قومی پاسپورٹ پراب بھی درج ہےکہ یہ ’’اسرائیل کےعلاوہ تمام ممالک کے لیے قابل استعمال ہے۔‘‘
علاوہ ازیں وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل سے متعلق مؤقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے، پاکستان نےنہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا نہ ہی کسی قسم کا فوجی تعاون زیرِ غور ہے۔
مزید :