موٹروے پر مسافر بس کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق، 36 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک: موٹر وے پر چکری انٹر چینج کے قریب مسافر بس کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 36 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نجی کمپنی کی بس راولپنڈی سے ملتان جا رہی تھی کہ روڈ سلپری ہونے کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ پا سکا اور بس حادثے کا شکار ہو گئی۔
اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے علی احمد گوٹھ افغان ایریا میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 20 سالہ جاوید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
جبکہ پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ شائستہ نامی خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔