ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ میل اسٹون اسکول اینڈ کالج کی عمارت پر گرنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔ سانحے پر آج (منگل) کو ملک بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھاکا: بنگلادیش ایئرفورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، متعدد اموات اور 100 سے زائد زخمی

حادثہ پیر کے روز دوپہر ایک بج کر 30 منٹ پر پیش آیا جب فضائیہ کا طیارہ اترا کے علاقے میں اسکول کی عمارت سے ٹکرا گیا جس کے باعث شدید آگ بھڑک اٹھی۔ ہلاک شدگان میں 25 بچے شامل ہیں جب کہ 78 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 20 لاشیں لواحقین کے حوالے کی جا چکی ہیں۔

یوم سوگ کے موقعے پر ملک بھر کے سرکاری، نیم سرکاری، خود مختار اور تعلیمی اداروں میں قومی پرچم سرنگوں ہے جب کہ بیرون ملک قائم بنگلہ دیشی مشنز کو بھی اسی نوعیت کی ہدایات دی گئی ہیں۔ جاں بحق افراد کے لیے مساجد، مندروں، گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں میں خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

طلبہ متحرک، انصاف کا مطالبہ

حادثے کے خلاف آج صبح میل اسٹون اسکول کے طلبہ نے ڈھاکہ کے اترا کیمپس میں مظاہرہ کیا۔ طلبہ نے متاثرین کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا اور حکومت پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا۔

مشیر تعلیم پروفیسر سی آر ابرار اور مشیر قانون آصف نذر کیمپس پہنچے تو مظاہرین نے انہیں گھیر لیا اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔

بعد ازاں دونوں مشیروں نے کالج انتظامیہ اور طلبہ کے نمائندوں سے بند کمرے میں ملاقات کی جب کہ درجنوں طلبہ باہر نعرے بازی کرتے رہے۔

مزید پڑھیے: دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ ملک بننا چاہتے ہیں، چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کا عزم

طلبہ نے ہلاک اور زخمی افراد کی مکمل و مصدقہ فہرست شائع کرنے، لواحقین کے لیے مالی معاوضے کا فوری اعلان اور فضائیہ کے پرانے اور غیر محفوظ تربیتی طیارے فوری طور پر بند کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

اس دوران کالج کے اردگرد بڑی تعداد میں شہری بھی موجود رہے جن میں کئی افراد اپنے لاپتا عزیزوں کی تلاش میں آئے تھے۔

ہلاکتیں چھپانے کے الزامات کی تردید

ادھر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت نے طیارہ حادثے سے متعلق اعداد و شمار چھپانے کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

چیف ایڈوائزر کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بعض عناصر جان بوجھ کر پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں کہ ہلاکتوں کی اصل تعداد چھپائی جا رہی ہے جو کہ بے بنیاد اور گمراہ کن دعویٰ ہے۔

مزید پڑھیں: شیخ حسینہ کی قیادت میں بنگلہ دیش کی اقتصادی ترقی ‘جعلی’ نکلی، پروفیسر محمد یونس

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت، فوج، تعلیمی ادارے اور اسپتال انتظامیہ متاثرین کی درست فہرست جاری کرنے اور ہر ممکن امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔ جن لاشوں کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی، ان کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بنگلہ دیش بنگلہ دیش ہلاکتیں بنگلہ دیشی طیارہ تباہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش بنگلہ دیشی طیارہ تباہ بنگلہ دیش کے لیے

پڑھیں:

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ایک مشکل کا سامنا

ڈھاکا:

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ایک اور مشکل کا سامنا ہے جہاں کریمنل انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے انہیں بغاوت کیس میں مفرور قرار دیتے ہوئے اخباروں میں نوٹس جاری کردیا ہے۔

بنگلہ دیش کے میڈیا کے مطابق سی آئی ڈی نے بغاوت کیس میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور 260 دیگر کو مفرور قرار دیا گیا ہے اور تمام افراد کے خلاف نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

اسپیشل سپرنٹنڈنٹ سی آئی ڈی جسیم الدین خان کے دستخط سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ ڈھاکا میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے یہ حکم جاری کردیا ہے۔

ڈھاکا میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ 17 کے جج عارف الاسلام نے شیخ حسینہ اور دیگر 260 افراد کو مفرور قرار دیا ہے اور نوٹس باقاعدہ طور پر نوٹس شائع کرنے کا حکم دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ واجد اور دیگر کے خلاف نوٹس انگریزی اور بنگالی زبان کے اخباروں میں شائع کیا گیا ہے۔

نوٹس کی منظوری بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ نے کریمنل پروسیجر کوڈ کے سیکشن 196 کے تحت دے دی ہے اور سی آئی ڈی نے بغاوت کیس میں تفتیش شروع کردی ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا نے بتایا کہ سی آئی ڈی نے تفتیش کے دوران آن لائن پلیٹ فارم جوئے بنگلہ بریگیڈ کے ذریعے ملک کے اندر اور بیرون ملک بغاوت سے متعلق سرگرمیوں کے ثبوت جمع کیے ہیں، جس کا مقصد حکومت کا خاتمہ تھا۔

سی آئی ڈی نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، سرورس او سوشل میڈیا سے جمع کیے گئے مواد کی فرانزک تجزیے کے بعد تفتیش مکمل کرکے شیخ حسینہ واجد سمیت 286 افراد کے خلاف چارج شیٹ جمع کرادی ہے۔

یاد رہے کہ شیخ حسینہ واجد 2024 میں طلبہ کی جانب سے ملک گیر احتجاج کے بعد ملک سے فرار ہو کربھارت پہنچ گئی تھیں جہاں وہ اس وقت مقیم ہیں جبکہ بنگلہ دیش میں ان کے خلاف بغاوت سمیت مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • سمندری کے قریب ملتان پولیس کی نفری کی گاڑی کو حادثہ، دو اہلکار جاں بحق، آٹھ زخمی
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں
  • کراچی میں دلخراش حادثہ، گھر میں آگ لگنے سے ماں بیٹی ہلاک
  • شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں
  • شیخ حسینہ واجد بغاوت کیس میں مفرور قرار،اخباروں میں نوٹس
  • بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ایک مشکل کا سامنا
  • تنزانیہ میں صدارتی انتخابات کے خلاف پُرتشدد مظاہرے، ہلاکتیں 700 تک پہنچ گئیں
  • سمندری طوفان ملیسا کی تباہ کاریاں جاری؛ ہلاکتیں 50 تک پہنچ گئیں
  • لیبیا میں پھنسے 309 بنگلہ دیشی شہری وطن واپس پہنچ گئے
  • دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں سے اموات کی تعداد میں اضافہ