سوات، مدرسے کے اساتذہ کا 5 گھنٹے تک بدترین تشدد، کمسن طالبعلم جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, July 2025 GMT
واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا، لواحقین اور شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے مین خوازہ خیلہ بازار کی مرکزی سڑک بند کر دی اور ملوث ملزمان (اساتذہ) کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اساتذہ کے 5 گھنٹے تک بدترین تشدد کا شکار مدرسے کا کم سن طالب علم جانبر نہ ہو سکا۔ خیبر پختونخوا میں سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں واقع ایک مدرسے میں اساتذہ کے بدترین تشدد سے ایک طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا، لواحقین اور شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے مین خوازہ خیلہ بازار کی مرکزی سڑک بند کر دی اور ملوث ملزمان (اساتذہ) کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ متاثرہ بچے کے ساتھی طالبعلم نے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول طالبعلم کو 3 اساتذہ نے باری باری 5 گھنٹے تک کمرے میں بند رکھ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کا سلسلہ رُکا نہیں بلکہ ایک کے بعد دوسرا استاد مسلسل اذیت دیتا رہا اور بالآخر بچہ جانبر نہ ہو سکا۔
واقعے کے بعد سامنے آنے والی ایک ویڈیو نے عوامی اشتعال کو مزید بڑھا دیا، جس میں مدرسے کے دیگر بچے بھی انتہائی خوفزدہ حالت میں دکھائی دیے۔ ویڈیو میں بچوں پر تشدد کے مناظر بھی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ واقعہ محض ایک طالبعلم تک محدود نہیں تھا۔ اہل علاقہ نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے سنگین واقعات کی روک تھام کے لیے مدارس کے اندر نگرانی کے موثر نظام قائم کیا جائے اور اس واقعے میں ملوث اساتذہ کو فوری طور پر گرفتار کر کے سزا دی جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
شنگھائی: دنیا کی سب سے طویل 29 گھنٹے کی پرواز کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چائنا ایسٹرن ائرلائنز نے شنگھائی سے ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کے لیے نئی پرواز متعارف کرا دی ، جسے ائرلائن نے دنیا کی سب سے طویل ڈائریکٹ فلائٹ قرار دیا ہے۔ شنگھائی کے پڈونگ انٹرنیشنل ائرپورٹ سے روانہ ہونے والی پرواز تقریباً ساڑھے 25 گھنٹے میں بیونس آئرس پہنچے گی، جب کہ واپسی کا سفر 29 گھنٹوں پر محیط ہوگا، تاہم دونوں پروازوں میں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں 2گھنٹے کا مختصر قیام ہوگا۔یہ روٹ بوئنگ 777طیارے کے ذریعے 4 دسمبر سے ہفتے میں دو بار آپریٹ کیا جائے گا۔ ائرلائن نے اسے ائر سلک روڈ کے نئے چینل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے، جو ایشیا پیسیفک اور جنوبی امریکا کو جوڑے گا۔ ماہرین کے مطابق دنیا کی سب سے طویل نان اسٹاپ پرواز اب بھی سنگاپور ائرلائنز کے پاس ہے، جو سنگاپور سے نیویارک تک 18 گھنٹے سے زائد کے سفر پر محیط ہے۔