اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی کہ یہ فیئر ٹرائل کیسے ہوگا جب وکلا کو اندر نہیں جانے دیں گے۔؟ جج صاحب نے کہا فیملی اور وکلا کو اندر آنے دیں، 26 ویں ترمیم کے اثرات اب آپ لائیو دیکھ سکتے ہیں، ججز کے احکامات کو نظر انداز کیا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے جج بھی بے بس ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں، سزائیں دینے والے خوفزدہ لوگوں سے کوئی ڈر نہیں ہے۔ اپنی دونوں بہنوں کے ساتھ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں آج توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت تھی، صبح 11 بجے سے ہم جیل کے باہر کھڑے رہے۔ پراسیکیوشن کے 8 سے 9 لوگ اندر جاتے ہیں، کیسے ہوسکتا ہے ایک وکیل اپنی ٹیم کے بغیر سماعت میں شامل ہو، 4 گھنٹے سے ہم جیل کے باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیئر ٹرائل کیسے ہوگا جب وکلا کو اندر نہیں جانے دیں گے۔؟ جج صاحب نے کہا فیملی اور وکلا کو اندر آنے دیں، 26 ویں ترمیم کے اثرات اب آپ لائیو دیکھ سکتے ہیں، ججز کے احکامات کو نظر انداز کیا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے جج بھی بے بس ہیں، انصاف کا نظام اور ججز بے بس ہوچکے ہیں۔

عمران خان کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ ہمیں خوفزدہ لوگوں سے کوئی ڈر نہیں۔ ان کو خوف ہے بانی کا ایک لفظ بھی باہر نہ آئے، بانی بار بار 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا مطالبہ کررہے ہیں، عوام کو اپنی آزادی کے لیے اب خود نکلنا پڑے گا، ہمیں انتظار نہیں کرنا چاہیے، بانی باہر آئے گا تو تحریک چلے گی۔ علیمہ خان نے کہا کہ یہی وجہ ہے بانی نے کہا ہے کہ تحریک شروع کریں، ان کو یہ ڈر ہے کہیں تحریک نہ چلے، بانی نے کہا ہے عوام اپنے حق کے لیے کھڑے ہوں، پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چن چن کے سزائیں دی جارہی ہیں، کوئی تو ہے جو ڈرا ہوا ہے، میرے وکلا نے مجھے کہا آپ کی بیل لینی ہے آپ کو گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی نے لائحہ عمل دینا ہے، لوگوں نے خود نکلنا ہے، 5 اگست جب آئے گا تو دیکھا جائے گا، شکوک شبہات کی کوئی بات نہیں، میں نے ہمیشہ کہا ہے سب نکلیں گے، پلان بنا ہوا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وکلا کو اندر علیمہ خان پی ٹی آئی نے کہا جیل کے کہا ہے

پڑھیں:

فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید(فائل فوٹو)۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے بیان پر ردِعمل دے دیا۔

ایک بیان میں سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ فلاحی ریاست کا درس دینے والے آج غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں ہیں؟ 

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمٰن کا بیان ان کی سطحی اور غریب دشمن سوچ کا عکاس ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو فراڈ قرار دینا لاکھوں مستحق خاندانوں کی توہین کے مترادف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟
  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان