بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کو خودمختار بنانے کی سزا دی جا رہی ہے،علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا، ان کو پاکستان کو خودمختار بنانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہر ضلع، ہر یونین کونسل اور ہر شخص تک پہنچایا جا رہا ہے، مختلف علاقوں میں ریلیوں اور میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔
(جاری ہے)
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو غیرآئینی اور غیرقانونی طور پر قید کیا گیا ہے جو ہم نہیں مانتے، ان کو توڑنے کے لیے بشریٰ بی بی کو بھی ناحق قید کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فسطائیت کے باوجود بانی پی ٹی آئی آئین و قانون کی بات کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو توڑنے والے خود ٹوٹ جائیں گے، عوام ان کے ساتھ ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم کسی غیرآئینی اور غیر قانونی عمل کو تسلیم نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی ہماری نسلوں کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بانی پی ٹی آئی سے بڑھ کر ہمارے لیے کچھ نہیں، یہی ہمارا نظریہ ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کہ بانی پی ٹی ا ئی نے کہا کہ
پڑھیں:
شراب و اسلحہ برآمدگی کیس ؛ علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس ہوئی، علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی،ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہاکہ آج کے پی میں گرینڈ جرگہ ہے، ملک بھر سے عمائدین آئے ہیں،عدالت کیس کی سماعت ستمبر تک ملتوی کردے،جج مبشر حسن چشتی نے کہاکہ آپ تفصیلی آرڈر دیکھ لیجیے گا، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں شرکت کیوں کریں؟گورنر خیبرپختونخوا
مزید :