گوادر:

کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی کشتی گوادر کے قریب افسوس ناک حادثے سے دوچار ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق اور 4 لاپتا ہوگئے ہیں تاہم ایک ماہی گیر معجزانہ طور پر بچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی کشتی گوادر بلوچستان میں ڈوب گئی، جس میں 6 ماہی گیر سوار تھے۔

حادثے کی شکار کشتی میں سوار ماہی گیروں کا تعلق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری، علی اکبر شاہ گوٹھ اور مچھر کالونی سے ہے۔

گوادر کے قریب ہونے والے کشتی حادثے میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں اور باپ ایوب کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ بیٹا ذیشان تاحال لاپتا ہیں، مجموعی طور پر 4 ماہی گیر تاحال لاپتا ہیں تاہم ایک ماہی گیر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

پاکستان فشر فوک فورم کے میڈیا کوآرڈینیٹر کمال شاہ نے حکام کو مخاطب کرکے کہا کہ پاکستان فشر فوک فورم ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان ماہی گیروں ماہی گیر

پڑھیں:

او آئی سی-کامسٹیک اور نِنگبو یونیورسٹی کا مشترکہ بایومیڈیکل اے آئی کورس کا آغاز

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک )اور چین کی نِنگبو یونیورسٹی کے اشتراک سے اسلام آباد میں ’’ایپلائیڈ بایومیڈیکل آرٹیفیشل انٹیلیجنس‘‘پر بین الاقوامی سرٹیفکیٹ کورس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ گوادر پرو کے مطابق کامسٹیک سیکریٹریٹ میں منعقدہ اس 19 روزہ ہائبرڈ کورس میں 30 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد نوجوان سائنسدان، محققین اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔

کورس کا مقصد بایئومیڈیکل تحقیق میں مصنوعی ذہانت کی عملی مہارتیں فراہم کرنا ہے، خاص طور پر او آئی سی کے کم اور درمیانی آمدنی والے رکن ممالک کے شرکاء کو ہنر مند بنانا۔

(جاری ہے)

گوادر پرو کے مطابق تقریب کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چوہدری نے کہا کہ یہ کورس بین الاقوامی سائنسی تعاون کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اٴْن کا کہنا تھا کہ اے آئی بایئومیڈیکل تحقیق اور شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے، جو بیماریوں کی تشخیص، دوا کی دریافت، پیش گوئی پر مبنی تجزیہ اور انفرادی علاج جیسے شعبوں میں نمایاں ہے۔ کورس کے قواعد و ضوابط کے مطابق، سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے شرکاء کو کم از کم 80 فیصد سیشنز میں حاضری دینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق افتتاحی تقریب سے چین کے ممتاز سائنسدانوں نے بھی خطاب کیا اور سائنس و ٹیکنالوجی میں چین اور او آئی سی کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون پر روشنی ڈالی۔

گوادر پرو کے مطابق نِنگبو یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف ڈرگ ڈسکوری کے چیف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر لیو شِن مِن نے کہا کہ بایئومیڈیکل شعبے میں ترقی کے لیے عالمی سطح پر تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ گوادر پرو کے مطابق تقریب میں آن لائن شرکت کرنے والی مہمانِ خصوصی اکیڈیمیشن پروفیسر ڈاکٹر ڑاؤ یوفین، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ڈرگ ڈسکوری ٹیکنالوجی، نے کہا کہ مستقبل کے ٹیلنٹ میں سرمایہ کاری ہی عالمی صحت کے شعبے میں جدت کا ضامن ہے۔

گوادر پرو کے مطابق بعد ازاں اسٹیٹ کی کیمیکل آنکو جینومکس لیبارٹری کے ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر یوزونگ چن نے کورس کا تفصیلی تعارف پیش کیا اور پہلا تکنیکی لیکچر دیا، جس میں انہوں نے کیمیکل جینومکس اور دوا سازی میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر روشنی ڈالی۔ گوادر پرو کے مطابق افتتاحی اجلاس کا اختتام براہِ راست سوال و جواب کے سیشن پر ہوا، جسے منتظمین نے اسلامی دنیا اور چین کے درمیان سائنسی تعاون کے فروغ کی جانب ایک موثر علمی پیش رفت قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • رنگ روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ، پٹرولنگ آفیسر معطل
  • کراچی: سپرہائی وے پر بس اور ٹرک میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی
  • کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی کشتی گوادر بلوچستان میں ڈوب گئی
  • گوادر کے قریب ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی
  • او آئی سی-کامسٹیک اور نِنگبو یونیورسٹی کا مشترکہ بایومیڈیکل اے آئی کورس کا آغاز
  • گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں: 9 افراد جاں بحق، درجنوں لاپتا
  • کراچی: ملیر کورٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • بابوسر ٹاپ پر سیلاب میں بہنے والی ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 2 دن بعد مل گئی
  • لیبیا کشتی حادثہ، جاں بحق مزید 2 افراد کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں