عمان میں موجود پاکستانیوں کیلیے اہم خبر، 31 جولائی تک یہ کام ضرور کر لیں WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز

عمان میں موجود غیر ملکیوں بشمول پاکستانیوں کےلئے اہم خبر یہ ہے کہ وہ جلد از جلد ویزا تجدید کروائیں یا ملک چھوڑ دیں ورنہ مقررہ مدت کے بعد بھاری جرمانے ادا کرنے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق عمان کی وزارت لیبر نے حتمی نوٹس جاری کرتے ہوئے غیر ملکی شہریوں، آجروں اور کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ 31 جولائی 2025 تک رعایتی مدت ختم ہونے سے پہلے ویزا تجدید کروا لیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت لیبر نے نوٹس میں کہا کہ 31 جولائی 2025 کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی، تمام درخواستیں سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور منظور شدہ سروس سینٹرز کے ذریعے کریں۔
واضح رہے کہ یہ اعلان جنوری 2025 میں متعارف کرائے گئے ایک وسیع تر ایمنسٹی اقدام کے بعد سامنے آیا جب عمانی کابینہ نے 60 ملین عمانی ریال (تقریباً 156 ملین ڈالر) مالیت کے ایک جامع پیکج کی منظوری دی تھی۔
ایمنسٹی کا مقصد لیبر مارکیٹ کے ضوابط کو ہموار کرنا، کارکنوں اور آجروں دونوں کے حقوق کا تحفظ کرنا اور روزگار کے مؤثر ماحول کو یقینی بنانا ہے۔
اقدام کے فوائد
سات سالوں سے غیر فعال رہنے والے لیبر کارڈز پر جرمانے اور واجبات کی مکمل منسوخی
سال 2018 سے پہلے عمان سے باہر جانے والے کارکنوں کیلیے وطن واپسی کے اخراجات سے استثنیٰ
10 سال سے زائد عرصے سے غیر استعمال شدہ لیبر کارڈز کی خودکار منسوخی (بشرطیکہ سروس کی کوئی بقایا درخواستیں نہ ہوں)
آئندہ دو سالوں کیلیے فیس ادا کر کے میعاد ختم ہونے والے لیبر کارڈز کی تجدید کریں
کام چھوڑنے کی رپورٹوں کو منسوخ کریں
کفالت کی منتقلی یا وطن واپسی کے اخراجات طے کریں
درخواستیں وزارت کی سرکاری ویب سائٹ یا مجاز سروس چینلز کے ذریعے جمع کریں۔ عمان کی غیر ملکی افرادی قوت بڑی حد تک بنگلہ دیش (622,078)، بھارت (507,956) اور پاکستان (314,997) کے شہریوں پر مشتمل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو پاکستان دیوالیہ ہو جاتا: اسحاق ڈار پی ٹی آئی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو پاکستان دیوالیہ ہو جاتا: اسحاق ڈار مشرقی وسطی میں پائیدار امن کے قیام کیلئے دور ریاستی حل ضروری ہے، پاکستان تھائی لینڈ اور کمبوڈیا فوری جنگ بندی کے خواہاں ہیں، صورتحال نے پاک بھارت تنازع یاد دلادیا، ٹرمپ وزیراعظم کی زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کے انتظامات کی ہدایت راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس کو حادثہ، 8افراد جاں بحق اسرائیل کا غزہ امداد لے جانے والی کشتی حنظلہ پر حملہ، 21 سماجی کارکن، عملہ اغوا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی،بیرسٹر سیف 

پشاور (بیورو رپورٹ)پی ٹی آئی  رہنما بیرسٹر محمد علی سیف  نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، دونوں بزرگ ہیں اور بیمار بھی ہیں مگر ان کے خلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود بھی دونوں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔انہوں نے  کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو ایک دن اس فسطائیت کا جواب دینا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی،بیرسٹر سیف 
  • نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے راولپنڈی میں بنو قابل پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ جواد اودیگر نے ان کا استقبال کیا
  • نیشنل لیبر فیڈریشن خیبر پختونخوا وسطی کا اجلاس
  • انٹرنیشنل میری ٹائم نمائش، کراچی کے شہریوں کیلیے ٹریفک پلان جاری
  • پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی؛بیرسٹر سیف
  •   ایف بی آر کو جولائی تا اکتوبر 270 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا
  • علاقائی عدم استحکام کی وجہ اسرائیل ہے ایران نہیں, عمان
  • اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے
  •  پنجاب حکومت کی کم از کم اجرت کے نفاذ کیلئے صوبہ بھر میں مہم شروع