زائرین کے بذریعہ سڑک ایران،عراق جانے پر پابندی، وزیراعظم کو آگاہ کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کو وزیر داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ زائرین کی بذریعہ سڑک ایران ،عراق جانے پر پابندی عائد کردی۔وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی، ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے وزیرِ ہوا بازی کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی تاکہ زائرین کی تعداد میں اضافے کے دوران انہیں سفر میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو گوادر سیف سٹی منصوبے پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔علاوہ ازیں ایکس پر محسن نقوی نے ایک بیان میں بتایا کہ زائرین اربعین میں شرکت کے لیے ہوائی سفر کر سکیں گے، وزارت خارجہ، بلوچستان حکومت اور سکیورٹی اداروں سے وسیع مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال زائرین کو اربعین کے لیے سڑک کے ذریعے عراق اور ایران جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مشکل فیصلہ عوام کے تحفظ اور قومی سلامتی کے مفاد میں کیا گیا، وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ آنے والے دنوں میں زائرین کی سہولت کے لیے زیادہ سے زیادہ پروازوں کا انتظام کیا جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
چیئرمین اے سی سی محسن نقوی نے ایشیا کپ کے شیڈول اور وینیو کا اعلان کردیا
کراچی:چیئرمین پی سی بی و ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔
محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کی تصدیق کر رہا ہوں جو متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ باوقار ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا جس میں ہم شاندار کرکٹ مقابلوں کے منتظر ہیں، ٹورنامنٹ کا تفصیلی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 بھارت کی میزبانی میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان، یو اے ای، ہانگ کانگ اور عمان کی ٹیمیں شریک ہونگی۔
I am delighted to confirm the dates for the ACC Men's Asia Cup 2025 in UAE ???????? . The prestigious tournament will take place from September 9th to 28th. We look forward to a spectacular display of cricket! Detailed Schedule will be out soon. #Cricketwins
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 26, 2025