میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون سے ہمارا ایسا کوئی معاہدہ نہیں کہ پیپلزپارٹی ضمنی الیکشن میں نون لیگ کے مد مقابل الیکشن نہیں لڑے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی نے میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی این اے 129 کی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیر بخاری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون سے ہمارا ایسا کوئی معاہدہ نہیں کہ پیپلزپارٹی ضمنی الیکشن میں نون لیگ کے مد مقابل الیکشن نہیں لڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بیرون ملک ہیں آج میں ان سے مشاورت کروں گا، مشاورت کے بعد جلد پیپلزپارٹی کے امیداروں سے درخواسیتیں لینے کی تاریخ دوں گا۔ نیر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ہم حلقہ این اے 129 سے الیکشن لڑنے کے لئے اپنا پراسیسز مکمل کریں گے۔ واضح رہے گزشتہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدوار اورنگزیب برکی تھے، جو میاں اظہر سے الیکشن ہار گئے تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ضمنی الیکشن

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی