اردن اور امارات نے فضا سے غزہ میں امداد پہنچانی شروع کردی
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
غزہ میں بھوک سے بڑھتی اموات پر شدید عالمی دباؤ کے باعث امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت مل گئی۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات اور اردن نے فضا سے غزہ میں امداد پہنچانی شروع کر دی۔امان سے اردنی حکام کے مطابق پیرا شوٹ کے ذریعے 25 ٹن امداد غزہ میں اُتاری گئی۔ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات، اردن اور برطانیہ نے مشترکہ فضائی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ غزہ میں بھوک سے بڑھتی اموات پر شدید عالمی دباؤ کے باعث امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت مل گئی۔ ادھر مصر کی رفح کراسنگ سے متعدد ٹرک غزہ میں داخل ہو نے کی اطلاعات ہیں۔ اسرائیل کے پیدا کردہ قحط کے باعث غزہ کے 22 لاکھ افراد خوراک اور ادویات کی قلت کا شکار ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔