Juraat:
2025-07-27@21:21:16 GMT

60سالہ چینی کسان نے آبدوز تیار کرلی

اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT

60سالہ چینی کسان نے آبدوز تیار کرلی

آبدوز 8 میٹر گہرائی میں جانے کے ساتھ 4ناٹ فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے،رپورٹ

چین کے مشرقی صوبے انوہی سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ کسان نے 5 ٹن وزنی آبدوز تیار کی ہے جس کا نام انہوں نے بگ بلیک فش رکھا ہے۔

چینی کسان زھانگ شنگھو کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بچپن سے ہی ایجادات کی تخلیق میں دلچسپی رکھتے تھے۔ زھانگ شنگھو نے شکوہ کیا کہ ان کے گھر والوں نے اس شوق کی تکمیل میں کبھی ان کا ساتھ نہیں دیا لیکن انہوں نے اپنے خواب کو ٹوٹنے نہیں دیا اور اپنے ذہن میں موجود آبدوز کی ساخت کے بارے میں سوچنا شروع کردیا۔

زھانگ شنگھو ایک اچھے بڑھئی ہیں اور انہیں اس معاملے سے جڑے سمندری کاموں کا تجربہ بھی ہے وہ جانتے تھے کسی جہاز کو پانی میں چلانے کا نظام کس طرح کام کرتا ہے، کسان نے بتایا کہ جب میں نے ایک بار یہ طے کرلیا مجھے اس منصوبے کی تکمیل کے لیے کیا کچھ درکار ہوگا تو میرے ذہن میں اس کام کی تکمیل کے لیے ٹائم لائن بھی آگئی۔ یہ آبدوز 8 میٹر گہرائی میں جانے کے ساتھ 4 ناٹ فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

چترال میں شادی کے دوسرے دن نوجوان نے خود کشی کرلی

دوسرے واقعے میں چیو پل دنین میں خاتون نے دریا میں چھلانگ لگا دی، جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کے مختلف علاقوں میں خودکشی کے دو واقعات پیش آئے ہیں۔ لاسپور میں شادی کے دوسرے دن نوجوان نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، زار نبی ولد سکندر شاہ ساکن کی 24 جولائی کو شادی ہوئی تھی۔دوسرے واقعے میں چیو پل دنین میں خاتون نے دریا میں چھلانگ لگا دی، جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ کا بلوچستان اسٹڈی پروجیکٹ، اسرائیلی مقاصد کی تکمیل کا ذریعہ ہے، الجزیرہ
  • چترال میں شادی کے دوسرے دن نوجوان نے خود کشی کرلی
  • چترال؛ شادی کے دوسرے دن نوجوان نے خود کشی کرلی
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 1200مثالی گاؤں منصوبے کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن طلب کرلی
  • آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے 5 سینیٹرز نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی
  • پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے، اسحاق ڈار
  • چینی صدر پاکستانی قیادت کے ساتھ قریبی رابطے برقرار رکھتے ہیں، چینی نائب صدر
  • چین اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے کے لئے تیار ہے،چینی مندوب
  • چینی کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرے گی، شارک 6 پلگ اِن ہائبرڈ پک اپ آج مارکیٹ میں آئے گی