حکومت خود ہی زائرین کے راستے میں رکاؤٹیں پیدا کر رہی ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ زائرین کے لئے محفوظ راستے اور مناسب سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے، جبکہ یہاں حکومت خود ہی انکے راستے میں رکاؤٹیں پیدا کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی اور قابل مذمت ہے۔ لاکھوں زائرین نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام کے عشق میں یہ سفر کرتے ہیں۔ حکومت زائرین کی راہ میں رکاؤٹیں ڈالنے سے اجتناب کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد کے دفتر کے دورے کے موقع پر ضلعی صدر سید وقار حیدر اور مختلف تنظیمی ذمہ داران سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کے دوران ملکی موجودہ حالات اور زائرین کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر ہر سال پاکستان سے لاکھوں عاشقان اہل بیتؑ کربلا کا بائے روڈ سفر کرتے ہیں، جو امام حسین علیہ السلام سے ان کی والہانہ عقیدت اور عشق کی علامت ہے۔ مگر افسوس کی بات ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے زائرین کے بائے روڈ سفر پر پابندی کا بیان دیا گیا۔ زائرین کے بائے روڈ سفر پر پابندی قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔ زائرین کے لئے محفوظ راستے اور مناسب سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے، جبکہ یہاں حکومت خود ہی ان کے راستے میں رکاؤٹیں پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعجب ہے کہ سکھ یاتریوں کے لئے حکومت خصوصی انتظامات کرتی ہے۔ وزراء ان کے استقبال کے لئے موجود ہوتے ہیں، مگر نواسۂ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام اور اہل بیت پیغمبر علیہم السلام کے روضوں کی زیارت کے لئے جانے والے زائرین کو مسلسل روکا جا رہا ہے۔ انہیں تنگ کیا جاتا ہے اور ان پر سفری پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے حکومت پاکستان کو متنبہ کیا کہ وہ زائرین کے مسائل کے حل کی جانب فوری طور پر سنجیدگی سے توجہ دے۔ اگر اس مقدس سفر پر رکاؤٹیں کھڑی کی گئیں تو ملت جعفریہ بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ علامہ ڈومکی نے کہا کہ علامہ ناصر عباس جعفری نے جس جرات، استقامت اور بصیرت کے ساتھ پاکستان کے مظلوم عوام، خصوصاً ملت جعفریہ کے حقوق کی ترجمانی کی ہے، وہ قابل تعریف ہے۔ قوم ان کے قیادت پر فخر کرتی ہے۔ در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے رانی پور میں وادی زہراء پہنچ کر شبیہہ زیارت کربلا کی زیارت کی۔ اس موقع پر انہوں نے غلام حسین ملاح کی عشق و عقیدت سے لبریز دینی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ رانی پور میں وادی زہراء کا قیام سر زمین سندھ کے عاشقان اھل بیت کے لئے خوبصورت تحفہ ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈومکی نے کہا علامہ مقصود میں رکاؤٹیں زائرین کے نے کہا کہ انہوں نے کے لئے
پڑھیں:
بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں میجر خالد شہید پارک میں مردہ کوؤں کی مبینہ ویڈیو کو موسیقار بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ بلال مقصود نے کہا چند دنوں سے پارک میں روز دو یا تین مردہ کوّے نظر آرہے تھے، آج تو تقریباً 50 سے 60 مردہ کوّے نظر آئے۔ ترجمان ہارٹیکلچر سوسائٹی رفیع الحق نے کہاکہ کوے اور چیلیں زیادہ تر کچرے سے خوارک حاصل کرتے ہیں، ہو سکتا ہے پرندے کچرے سے زہر خوانی کا شکار ہوئے ہوں۔اس کے علاوہ محکمہ جنگلی حیات سندھ نے بھی پارک کا دورہ کیا تاہم کچرا کنڈیاں صاف ہونے کی وجہ سے کوئی ثبوت نہ مل سکا، پارک میں مردہ چیل اور کوے بھی نہیں نظر آئے۔