ایران کے اعلیٰ سطح کے وفد کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
وفد میں یونیورسٹی آف صدا و سیما ایران کے صدر ڈاکٹر شہاب اسفندیاری، سابق نائب وزیر کھیل و نوجوانان ایران واحد یمن پور، انسٹیٹیوٹ آف کلچر اینڈ آرٹ ایران کے ڈائریکٹر سجاد صفار ہارندی، ٹی وی پروڈیوسر مجتبیٰ حیدری، میڈیا پروفیشنل علی رضا کمیلی اور ٹی وی پروڈیوسر علی صدرینیا شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے اعلیٰ سطح کے وفد نے منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ وفد کے اعزاز میں الفارابی ایڈیٹوریم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وفد میں یونیورسٹی آف صدا و سیما ایران کے صدر ڈاکٹر شہاب اسفندیاری، سابق نائب وزیر کھیل و نوجوانان ایران واحد یمن پور، انسٹیٹیوٹ آف کلچر اینڈ آرٹ ایران کے ڈائریکٹر سجاد صفار ہارندی، ٹی وی پروڈیوسر مجتبیٰ حیدری، میڈیا پروفیشنل علی رضا کمیلی اور ٹی وی پروڈیوسر علی صدرینیا شامل تھے۔ منہاج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد اور رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
یونیورسٹی آف صدا و سیما ایران کے صدر ڈاکٹر شہاب اسفندیاری نے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا ایک موثر ہتھیار بن چکا ہے، جو کہ قوموں کی فکری شناخت، بیانیہ اور دفاع کا ذریعہ بنتا ہے۔ ایران اور اسرائیل کے مابین حالیہ کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی میڈیا پروپیگنڈے کے مقابلے میں ایرانی میڈیا نے دانشمندی، استقامت اور سچائی سے اپنا موقف پیش کیا اور ہر محاذ پر اسرائیل کو شکست دی۔ سابق نائب وزیر کھیل و نوجوانان ایران واحد یمن پور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان میڈیا اور تعلیمی اداروں کا اشتراک وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک کے طلبہ کو عصری چیلنجز کا شعور اور فکری رہنمائی میسر آ سکے۔
وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ باہمی احترام، عقیدت اور اعتماد پر قائم رہے ہیں، دونوں ممالک ہر نازک موقع پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ رجسٹرار منہاج یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر خرم شہزاد نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے مابین تعلقات صرف دو ممالک کے نہیں بلکہ دو تہذیبوں اور برادر اسلامی اقوام کے درمیان گہرے اور دیرینہ رشتوں کا مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی تہذیبی، ثقافتی اور تعلیمی میدان میں ایران کے اداروں کیساتھ اشتراک کو خوش آئند سمجھتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: منہاج یونیورسٹی ایران اور ایران کے کہا کہ
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔