مجلس وحدت مسلمین کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
مجلس وحدت مسلمین نے زائرین کیلئے چہلم امام حسین کے موقع پر زمینی راستوں پر پابندی کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ مذہبی آزادی پر قدغن کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان سے کراچی تک دھرنے دیے جائیں گے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد
اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے مقدمے میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، ملزمان نے فرد جرم عائد ہونے پر صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
مقدمے میں پی ٹی آئی قیادت 13 نومبر تک عبوری ضمانتوں پر ہے۔ پولیس نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں شامل 195 کارکنان میں سے گرفتار ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کر دیا، جبکہ 184 غیر حاضر ملزمان کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔