جون ایلیا کے خاندان کی ووکس ویگن گاڑی راولپنڈی میں شاندار انداز میں بحال
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
راولپنڈی میں ایک شہری نے جرمن ساختہ ووکس ویگن گاڑی خرید کر نہ صرف اسے بحال کیا بلکہ شاندار انداز میں اس کی تزئین و آرائش بھی کی ہے۔ یہ گاڑی ماضی میں معروف شاعر جون ایلیا کے خاندان کی ملکیت رہی ہے۔
جون ایلیا جیسے عظیم شاعر کے خاندان سے منسلک ووکس ویگن گاڑی کی بحالی نہ صرف ایک فنی کارنامہ ہے بلکہ ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے کی خوبصورت کوشش بھی ہے۔ راولپنڈی کے اس شہری نے جس محبت اور تخلیقی سوچ کے ساتھ اس گاڑی کو نئے رنگ و روپ میں ڈھالا ہے، وہ قابلِ تحسین ہے۔
مالک نے گاڑی کو سیاحت کے لیے موزوں بنانے کے لیے مختلف تبدیلیاں کی ہیں جن میں مکمل قالین فرش، گھومنے والی نشستیں اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔ اب یہ منفرد گاڑی اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ گھومنے پھرنے کے لیے بہترین سواری بن چکی ہے۔
مکمل قالین فرش آرام دہ سفر کا احساس دیتا ہے، گھومنے والی نشستیں گفتگو اور تفریح کے لیے مثالی ہیں اور دیگر جدید سہولیات اسے سیاحتی مقاصد کے لیے موزوں بناتی ہیں۔
یہ نہ صرف ایک پرانی گاڑی کی بحالی ہے، بلکہ یادوں اور تاریخ کو زندہ رکھنے کا عمل بھی ہے۔ اس کی بحالی اور تبدیلیوں کی جھلکیاں آپ اس مختصر ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں:
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
شادی میں دلہن کے والد کا نیا انداز، جیب پر کیو آر کوڈ چسپاں کرکے ‘آن لائن سلامی’ وصول کی
بھارت میں شادیوں کا تذکرہ اکثر شان و شوکت اور روایات کے امتزاج کے حوالے سے ہوتا ہے، مگر کیرالا میں ہونے والی ایک شادی نے منفرد انداز میں ٹیکنالوجی اور ثقافت کو یکجا کر کے سب کو حیران کر دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کے والد نے اپنی قمیض کی جیب پر پی ٹی ایم کا کیو آر کوڈ لگا رکھا ہے، تاکہ مہمان روایتی لفافوں کی بجائے موبائل کے ذریعے براہِ راست شگون (سلامی) دے سکیں۔
یہ بھی پڑھیے: کیش لیس اکانومی کے مراحل کو آسان بنایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
ویڈیو میں خوشیوں اور رنگوں سے بھرا شادی کا منظر دکھایا گیا ہے، مگر سب کی توجہ دلہن کے والد کے اس جدید اور مزاحیہ اقدام پر مرکوز ہے۔ مہمان لفافے دینے کے بجائے اپنے فون سے کیو آر کوڈ اسکین کر کے رقم ٹرانسفر کرتے دکھائی دیتے ہیں، ایک ایسا عمل جسے صارفین نے ماحولیاتی لحاظ سے بہتر اور ڈیجیٹل انڈیا کے رجحان سے ہم آہنگ قرار دیا۔
ویڈیو کو ‘کیش لیس شادی’ کے عنوان سے شیئر کیا گیا، جس پر ہزاروں تبصرے موصول ہوئے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ کیرالا میں یہ رجحان ظاہر کرتا ہے کہ بھارت کے جنوبی حصے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں ملک کے دیگر علاقوں سے ایک قدم آگے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
CASHLESS PAY DIGITAL PAYMENT ڈیجیٹل پیمنٹ سلامی کی رقم شادی کیش لیس