کینیڈا سپر 60 کیلئے تاریخی اعلان، بی سی پلیس اسٹیڈیم میزبان مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز

وینکوور(آئی پی ایس) کینیڈا کی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے، ’’کینیڈا سپر 60‘‘لیگ نے اعلان کیا ہے کہ مردوں اور خواتین کے ابتدائی ٹورنامنٹ کے لیے بی سی پلیس اسٹیڈیم کو باضابطہ مقام کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔یہ فیصلہ کرکٹ کے فروغ اور ترقی کے حوالے سے کینیڈا کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وینکوور کے وسط میں واقع بی سی پلیس اسٹیڈیم اپنی جدید سہولیات، قابلِ حرکت چھت، اور عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کے باعث کینیڈا کے نمایاں اسپورٹس وینیوز میں شمار ہوتا ہے۔

یہ وہی اسٹیڈیم ہے جہاں فیفا ورلڈ کپ 2026 سمیت کئی عالمی ایونٹس منعقد ہونے جا رہے ہیں۔بھارتی کرکٹ اسٹار اور کینیڈا سپر 60 کے اسٹریٹیجک پارٹنر یووراج سنگھ نے کہا کہ بی سی پلیس صرف ایک اسٹیڈیم نہیں بلکہ خوابوں کا میدان ہے۔ خواتین اور مردوں کے کرکٹرز کے لیے اس اسٹیڈیم میں کھیلنا ایک ناقابلِ فراموش تجربہ ہوگا۔

وینکوور ایک ایسا شہر ہے جو قدرت، ثقافت اور تنوع کا امتزاج ہے کرکٹ یہاں ایک نئے جذبے کے ساتھ پروان چڑھے گی۔”کرکٹ کینیڈا کے صدر امجد باجوہ کا کہنا تھا کہ ہمیں بی سی پلیس کو کرکٹ کے لیے متعارف کرانے پر فخر ہے۔ یہ شراکت داری اس عزم کی علامت ہے کہ ہم ملک بھر میں کرکٹ کے فروغ اور مقامی کھلاڑیوں کے لیے عالمی معیار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں خاص طور پر جب ہم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کر رہے ہیں۔بی سی پلیس کے جنرل مینیجر کرس مے نے کہا کہ دنیا کے دوسرے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کھیل کو وینکوور میں خوش آمدید کہنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

ہم ہمیشہ ایسے ایونٹس کی تلاش میں رہتے ہیں جو ہماری صوبے کی ثقافتی اور کھیلوں کی نمائندگی کریں، اور کینیڈا سپر 60 اس سمت ایک زبردست قدم ہے۔’’کینیڈا سپر 60‘‘ دنیا کی پہلی کرکٹ لیگ ہوگی جو اپنے ابتدائی سیزن سے ہی مردوں اور خواتین کے 10 اوور فی اننگز مقابلے یکساں طور پر پیش کرے گی۔ اس جدید فارمیٹ کا مقصد کرکٹ کو شمالی امریکہ میں فروغ دینا اور کینیڈین کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانا ہے۔ٹورنامنٹ کی حتمی تاریخوں اور ٹکٹوں کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔ یہ ایونٹ نہ صرف سنسنی خیز میچز فراہم کرے گا بلکہ وینکوور کے لیے ایک تاریخی ثقافتی اور اسپورٹس تجربہ ثابت ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت خود کو ایک ذمہ دارعالمی طاقت کے طور پر پیش کرنے میں ناکام رہا، امریکی وزیر خزانہ پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرادیا، صائم مین آف دی میچ قرار شاہد آفریدی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’لائن کنگ‘ قرار دے دیا ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم میں پاکستان کیخلاف ٹی 20سیریز کے لیے چار تبدیلیوں کا اعلان ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر 2026 کے میزبان ملک کا اعلان ہوگیا لیجنڈ لیگ، بھارت کا راہِ فرار، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے بھی انکار ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت پھر آمنے سامنے آگئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کینیڈا سپر 60 کے لیے

پڑھیں:

عمران، بشریٰ کو سزا سنانے والے جج کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

عمران، بشریٰ کو سزا سنانے والے جج کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنانے والے ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی کے خلاف درخواست نومبر کے دوسرے ہفتے میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے درخواست گزار اسامہ ریاض کی جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی کے خلاف کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے متفرق درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل ریاض حنیف راہی سے استفسار کیا کہ یہ معاملہ کیا ہے اور کیا یہ 2004 کا آرڈر ہے؟ جس پر ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے 19 اکتوبر 2004 کے فیصلے میں ناصر جاوید رانا کو جوڈیشل سروس کے لیے اَن فٹ قرار دیا گیا تھا، اس لیے بطور جج انکی تعیناتی غیر قانونی ہے۔

وکیل نے کہا کہ یہ معاملہ مرحوم وہاب الخیری صاحب کے کیس سے متعلق ہے، اگر وہ زندہ ہوتے تو اس فیصلے پر ضرور پہرہ دیتے، اس لیے انہوں نے پٹیشن دائر کی۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیئے کہ اسے نومبر کے دوسرے ہفتے میں سنیں گے، آج میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے، بعدازاں عدالت نے کیس نومبر کے دوسرے ہفتے کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات صحافی مطیع اللہ جان کیخلاف منشیات اور دہشتگردی کے مقدمے میں پولیس کو نوٹس وفاق مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کیلئے 27ویں آئینی ترمیم کرے: پنجاب حکومت کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ترجمان پاک فوج جہاں پارا چنار حملہ ہوا وہ راستہ دوسرے ملک سے آتا ہے، اپنا دشمن پہچانیں، جسٹس مسرت ہلالی ٹی ایل پی پر پابندی لگنا اچھی بات ہے، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نابالغ ہے، فواد چودھری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر
  • بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر،نوٹیفکیشن جاری
  • لاہور کے شائقین کرکٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا
  • نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم تحصیل تونسہ شریف کی ورکنگ کمیٹی کا اعلان، خورشید احمد خان آرگنائزر مقرر
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے مالی سال 2026ء کیلئے تارکین وطن کو ویزا دینے کی حد مقرر کر دی
  • چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام
  • محمد عامر ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کے کپتان مقرر
  • عمران، بشریٰ کو سزا سنانے والے جج کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر