قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف سے متعلق الزامات، پی سی بی کا قانونی کارروائی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، کپتان سلمان علی آغا اور کوچنگ اسٹاف کے ایک رکن سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے الزامات کو بے بنیاد، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ تربیتی یا پریکٹس سیشنز کے دوران ایسا کوئی واقعہ کبھی پیش نہیں آیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ افواہیں مکمل طور پر جھوٹی اور من گھڑت ہیں، جن کا مقصد قومی ٹیم کے اندر بداعتمادی پیدا کرنا اور ٹیم کے اتحاد و وقار کو نقصان پہنچانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی سے اختلافات، قومی وائٹ بال ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن مستعفی
ترجمان پی سی بی کے مطابق یہ ایک منظم اور بددیانتی پر مبنی مہم ہے، جس کا مقصد نہ صرف کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ ساکھ کو متاثر کرنا ہے بلکہ پوری ٹیم کے ماحول کو خراب کرنا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہ دعویٰ کیا گیا کہ قومی ٹیم کے اندرونی ماحول میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے، اور مبینہ طور پر ایک سینئر کھلاڑی، کپتان اور کوچنگ اسٹاف کے درمیان تلخ کلامی یا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان دعوؤں کو بنیاد بنا کر ٹیم مینجمنٹ پر بھی سوالات اٹھائے گئے، جس پر کرکٹ مداحوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔ تاہم پی سی بی نے ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ سب من گھڑت اور بے بنیاد پروپیگنڈا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم میں اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پی سی بی
پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ ان الزامات کو پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں ہتک عزت اور سائبر کرائمز سے متعلق دفعات کے تحت مقدمات شامل ہوں گے۔ ایسے تمام افراد یا گروہوں کو قانون کے مطابق جواب دہ بنایا جائے گا جو اس جھوٹی مہم کا حصہ بنے۔
بورڈ نے عوام، میڈیا نمائندوں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اور غیر ذمہ دارانہ مواد کی تشہیر سے گریز کریں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں، اسٹاف اور قومی ٹیم کے تقدس کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اختلاف پاکستان پی سی بی قومی ٹیم کارروائی کرکٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اختلاف پاکستان پی سی بی قومی ٹیم کارروائی کرکٹ قومی ٹیم کے پی سی بی
پڑھیں:
کینیڈا سپر 60 کیلئے تاریخی اعلان، بی سی پلیس اسٹیڈیم میزبان مقرر
کینیڈا سپر 60 کیلئے تاریخی اعلان، بی سی پلیس اسٹیڈیم میزبان مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز
وینکوور(آئی پی ایس) کینیڈا کی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے، ’’کینیڈا سپر 60‘‘لیگ نے اعلان کیا ہے کہ مردوں اور خواتین کے ابتدائی ٹورنامنٹ کے لیے بی سی پلیس اسٹیڈیم کو باضابطہ مقام کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔یہ فیصلہ کرکٹ کے فروغ اور ترقی کے حوالے سے کینیڈا کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وینکوور کے وسط میں واقع بی سی پلیس اسٹیڈیم اپنی جدید سہولیات، قابلِ حرکت چھت، اور عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کے باعث کینیڈا کے نمایاں اسپورٹس وینیوز میں شمار ہوتا ہے۔
یہ وہی اسٹیڈیم ہے جہاں فیفا ورلڈ کپ 2026 سمیت کئی عالمی ایونٹس منعقد ہونے جا رہے ہیں۔بھارتی کرکٹ اسٹار اور کینیڈا سپر 60 کے اسٹریٹیجک پارٹنر یووراج سنگھ نے کہا کہ بی سی پلیس صرف ایک اسٹیڈیم نہیں بلکہ خوابوں کا میدان ہے۔ خواتین اور مردوں کے کرکٹرز کے لیے اس اسٹیڈیم میں کھیلنا ایک ناقابلِ فراموش تجربہ ہوگا۔
وینکوور ایک ایسا شہر ہے جو قدرت، ثقافت اور تنوع کا امتزاج ہے کرکٹ یہاں ایک نئے جذبے کے ساتھ پروان چڑھے گی۔”کرکٹ کینیڈا کے صدر امجد باجوہ کا کہنا تھا کہ ہمیں بی سی پلیس کو کرکٹ کے لیے متعارف کرانے پر فخر ہے۔ یہ شراکت داری اس عزم کی علامت ہے کہ ہم ملک بھر میں کرکٹ کے فروغ اور مقامی کھلاڑیوں کے لیے عالمی معیار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں خاص طور پر جب ہم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کر رہے ہیں۔بی سی پلیس کے جنرل مینیجر کرس مے نے کہا کہ دنیا کے دوسرے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کھیل کو وینکوور میں خوش آمدید کہنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔
ہم ہمیشہ ایسے ایونٹس کی تلاش میں رہتے ہیں جو ہماری صوبے کی ثقافتی اور کھیلوں کی نمائندگی کریں، اور کینیڈا سپر 60 اس سمت ایک زبردست قدم ہے۔’’کینیڈا سپر 60‘‘ دنیا کی پہلی کرکٹ لیگ ہوگی جو اپنے ابتدائی سیزن سے ہی مردوں اور خواتین کے 10 اوور فی اننگز مقابلے یکساں طور پر پیش کرے گی۔ اس جدید فارمیٹ کا مقصد کرکٹ کو شمالی امریکہ میں فروغ دینا اور کینیڈین کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانا ہے۔ٹورنامنٹ کی حتمی تاریخوں اور ٹکٹوں کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔ یہ ایونٹ نہ صرف سنسنی خیز میچز فراہم کرے گا بلکہ وینکوور کے لیے ایک تاریخی ثقافتی اور اسپورٹس تجربہ ثابت ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت خود کو ایک ذمہ دارعالمی طاقت کے طور پر پیش کرنے میں ناکام رہا، امریکی وزیر خزانہ پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرادیا، صائم مین آف دی میچ قرار شاہد آفریدی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’لائن کنگ‘ قرار دے دیا ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم میں پاکستان کیخلاف ٹی 20سیریز کے لیے چار تبدیلیوں کا اعلان ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر 2026 کے میزبان ملک کا اعلان ہوگیا لیجنڈ لیگ، بھارت کا راہِ فرار، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے بھی انکار ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت پھر آمنے سامنے آگئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم