بنوں:پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک،3گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ بنوں کے علاقے میریان میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ طور پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر مکمل تباہ کردیا گیا۔آرپی او بنوں سجاد خان کے مطابق گزشتہ رات سے جاری آپریشن میں6 دہشتگرد مارے جاچکے اور3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آرپی او بنوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیاگیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: تھانے سے ملزم کی فرار ہونے کی کوشش، اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریبکراچی کے علاقے پاپوش نگر تھانے سے فرار ہونے کی کوشش میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فرار کی کوشش میں اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوا، واقعے کی مزید انکوائری جاری ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم عباس کو منشیات فروشی کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔