FIA میں خود احتسابی کا نیا نظام متعارف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
ویب ڈیسک :ڈی جی رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر ایف آئی اے میں اصلاحات کا عمل تیز کر دیا گیا۔
ادارے میں خود احتسابی کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے, جس کے تحت اینٹی کرپشن ونگ میں ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل اکاؤنٹ ایبلٹی قائم کر دیا گیا ہے۔
نیا ڈائریکٹوریٹ بدعنوانی کے خلاف خود ہی انکوائری کرے گا ۔
زونل سطح پر ڈائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈی جیز بھی احتساب کے لیے بااختیار ہوں گے۔
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سندھ جاب پورٹل ایک خودکار اور جدید نظام ہے‘ شرجیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ جاب پورٹل کے تحت اب تک تین لاکھ 26 ہزار سے زائد امیدوار اہل قرار پا چکے ہیں، امیدوار مختلف اداروں میں میرٹ پر مبنی بھرتیوں کے لیے رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ جاب پورٹل ایک خودکار اور جدید نظام ہے ، درخواست دہندگان کی اہلیت، تعلیم اور تجربے کی بنیاد پر مکمل طور پر ڈیجیٹل اسکریننگ کی جاتی ہے۔ پورٹل کے ذریعے نوجوانوں کو گھر بیٹھے ملازمتوں تک رسائی حاصل ہو رہی ہے، وقت اور وسائل کی بچت ہو رہی ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پورٹل میں گریڈ 5 سے 15 تک کی سرکاری آسامیوں، ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل ملازمتوں کے علاوہ نجی شعبے کے مواقع بھی شامل کیے گئے ہیں۔