کراچی: وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا مقدمہ درج، تحقیقات کیلئے 6 رکنی کمیٹی قائم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
کراچی: وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا مقدمہ درج، تحقیقات کیلئے 6 رکنی کمیٹی قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس) کراچی میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کر لیا گیا، جب کہ تحقیقات کے لیے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی سید اسد رضا کی جانب سے ملزم کو بیرون ملک فرار سے روکنے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی جنوبی کی جانب سے ایف آئی اے کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملزم عمران خان ولد نبی گل ملک سے فرار ہونے کی کوشش کرسکتا ہے، لہٰذا ملزم کا نام پروویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) لسٹ میں شامل کیا جائے، خط کے ساتھ ملزم کے تصاویر اور کوائف بھی ایف آئی اے کے حوالے کی گئی ہیں۔
درخشاں تھانے میں درج کیے گئے مقدمے میں دہشت گردی، قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ خواجہ شمس الاسلام کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) شعبہ تفتیش جنوبی، ایس پی کلفٹن، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کیماڑی اور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کلفٹن، اسٹیشن پاؤس آفیسر (ایس ایچ او) درخشاں اور تفتیشی افسر بھی کمیٹی کے ممبر ہیں۔
یہ 6 رکنی کمیٹی وکیل شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کرے گی، کمیٹی حملہ آور کی گرفتاری سے لے کر سزا دلوانے تک کیس پر کام کرے گی۔
ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا نے تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا زنوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے خلاف کراچی بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر آج وکلا ہڑتال کر رہے ہیں۔
صدر کراچی بار ایسوسی ایشن عامر وڑائچ نے گزشتہ روز ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس کی غفلت اور لاپرواہی سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کا قتل ہوا، ماضی میں بھی معروف وکلا پر حملے ہوتے رہے ہیں۔
صدر کراچی بار کا کہنا تھا کہ خواجہ شمس الاسلام کے قتل کیخلاف ہڑتال اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، انہوں نے سینئر وکیل کے قتل کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو گھات لگائے ملزم نے نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکلتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، واقعے میں مقتول کے بیٹے سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایرانی صدر دو روزہ سرکاری دورے پرآج پاکستان آئیں گے ایرانی صدر دو روزہ سرکاری دورے پرآج پاکستان آئیں گے ایف آئی اے میں خود احتسابی کا نیا نظام متعارف اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے ججز کی ڈیوٹی کا روسٹر جاری اسلام آباد ایکسپریس لاہور سے راولپنڈی جاتے پٹڑی سے اتر گئی، 50 سافر زخمی، وزیراعظم کا اظہار افسوس جنگ کے دوران پتہ چلا کہ ڈیجیٹل میڈیا بہترین ہتھیار ہے، بلاول بھٹو زرداری وزارت داخلہ کا عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد سے متعلق بیان سامنے آگیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام رکنی کمیٹی ایف ا ئی اے ایس پی
پڑھیں:
سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قاتل کی شناخت، سابق گن مین کا بیٹا ملوث نکلا
کراچی کے ممتاز قانون دان خواجہ شمس الاسلام کے قاتل کی شناخت کرلی گئی ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق کراچی کے ممتاز قانون دان خواجہ شمس الاسلام کے قاتل کی سی سی ٹی فوٹیج سے شناخت ہوئی ہے، ملزم کا نام عمران آفریدی ہے، جو مقتول کے سابق گن مین کا بیٹا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام قاتلانہ حملے میں جاں بحق، وزیر داخلہ کا نوٹس
تفصیلات کے مطابق عمران آفریدی نے چند ماہ قبل بھی خواجہ شمس الاسلام پر حملے کی کوشش کی تھی۔ ملزم کا الزام ہے کہ خواجہ شمس الاسلام نے 2021 میں اس کے والد کو قتل کرایا تھا، جس کا بدلہ لینے کے لیے اس نے یہ خونی قدم اٹھایا، ملزم نے دانستہ طور پر مقتول کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ روزانہ کی طرح ڈیفنس سے اسپتال جارہے تھے۔
یاد رہے کہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پہلے ہی سامنے آچکی ہے جس میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ زخمی وکیل کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ
پولیس نے ملزم عمران آفریدی کی گرفتاری کے لیے بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ شہر سے باہر جانے والے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ سہراب گوٹھ سمیت مختلف بس اڈوں اور قومی شاہراہوں پر بھی چیکنگ سخت کردی گئی ہے،ملزم کی تصاویر اور دیگر تفصیلات تمام ناکوں تک پہنچا دی گئی ہیں اور ہر بس کی مکمل چیکنگ کی جا رہی ہے۔
کراچی بار ایسوسی ایشن اور سندھ ہائی کورٹ بار نے ان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے آج یوم سوگ اور عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ وکلا برادری کا کہنا ہے کہ خواجہ شمس الاسلام کا قتل صرف ایک فرد پر حملہ نہیں بلکہ آئین، قانون اور آزاد عدلیہ پر حملے کے مترادف ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news سی سی ٹی وی فوٹیج سینیئر وکیل شمس الاسلام شناخت قاتل کراچی