عمران خان کے ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خدشہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں کوئی قیدی ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں ہے۔
اپنے بیان میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ تمام قیدیوں کا ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیا جاتا ہے، اڈیالہ جیل میں حالیہ معائنے میں کوئی مریض ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں، اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا میڈیکل چیک اپ روٹین میں کیا جاتا ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی قیدی کسی وائرل بیماری میں مبتلا پایا جائے تو اسے باقی قیدیوں سے الگ کیا جاتا ہے، فی الوقت اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس سے کوئی قیدی متاثر نہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم خان نے حالیہ انٹرویو میں اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس سے10 قیدیوں کی اموات کا دعوی کیا تھا، قاسم خان نے کہا تھا انہیں خدشہ ہے انکے والد بھی اس بیماری سے متاثر ہوسکتے ہیں۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس سے سے متاثر
پڑھیں:
پنجاب سیلاب؛ نقصانات سے اموات کی تعداد 118 ہوگئی، 47لاکھ سے زائد افراد متاثر
لاہور:پنجاب میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث اموات کی تعداد 118 تک پہنچ گئی جبکہ اب تک 47 لاکھ 23 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث 4ہزار 700 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔
ریلیف کمشنر نبیل جاوید کے مطابق سیلاب میں پھنس جانے والے 26 لاکھ 11 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 337 ریلیف کیمپس اور 492 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔
مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 368 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ متاثرہ اضلاع میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں 20 لاکھ 89 ہزار جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق منگلا ڈیم 95 فیصد جبکہ تربیلا ڈیم 100 فیصد تک بھر چکا ہے۔ دریائے ستلج پر موجود انڈین بھاکڑا ڈیم 88 فیصد تک بھر چکا ہے، پونگ ڈیم 94 فیصد جبکہ تھین ڈیم 88 فیصد تک بھر چکا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے کا جلد آغاز کر دیا جائے گا، سروے مکمل ہونے پر شفافیت اور آسان طریقہ کار سے شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔