بلوچستان کے 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
بلوچستان کے 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہورہے ہیں۔
ضمنی انتخابات ژوب، شیرانی، لورلائی میں ہوں گے۔ بارکھان، قلات، خضدار اور سوراب میں بھی ضمنی انتخابات ہوں گے۔
ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 16 نشستوں کے لیے 25 امیدوار میدان میں ہیں۔ انتخابات میں مجموعی طور پر 106 جنرل کونسلرز ووٹ ڈالیں گے۔
رپورٹس کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خیبر کے مختلف اضلاع میں فورسز کی کارروائیاں، 7 ماہ میں 892 دہشت گرد ہلاک
سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کر کے 24 انتہائی مطلوب اور خطرناک کمانڈرز سمیت 892 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
خیبرپختونخوا بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع میں 7 ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران سات ماہ میں 892 دہشت گردہلاک کر دئیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اداروں کے جنوری میں مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس آپریشنز میں 142 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں میں 10 کمانڈرز بھی شامل تھے جو دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔
فروری میں مختلف علاقوں میں آپریشن میں157 مارچ میں 14 کمانڈروں سمیت 133 دہشت گرد ہلاک کئے گئے، ہلاک دہشت گردکئی اہم مقدمات میں پولیس سمیت فورسزکومطلوب تھے۔
اپریل میں سکیورٹی فورسز نے 12 دہشت گردوں سمیت 163 خوارج کو ہلاک کیا، مئی میں بھی 88 دہشت گردوں کوہلاک کیا گیا، جون میں مجموعی طور پر96، جبکہ جولائی میں 113 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
Post Views: 5