عمران خان نے ڈیل کی آفر لے جانے پر علی امین پر جوتی اٹھا لی تھی، سہیل وڑائچ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
عمران خان نے ڈیل کی آفر لے جانے پر علی امین پر جوتی اٹھا لی تھی، سہیل وڑائچ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز
سینئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے ملکی سیاست اور طاقت کے کھیل پر اہم انکشافات کیے ہیں۔ معروف اینکر پرسن منصور علی خان کو ایک خصوصی انٹرویو میں سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان کو 100 فیصد آفر دی گئی تھی ،آفر لانے پر گنڈا پور پر جوتی اُٹھائی گئی ،بشریٰ بی بی کی آمد عمران خان کی بڑی سیاسی غلطی بنی،علیمہ خان، عمران خان کا فیمیل ورژن ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک پی ٹی آئی طاقتور ہے، موجودہ حکومت چلتی رہے گیاور صدر آصف زرداری کو ہٹانے کی سوچ اب بھی موجود ہے۔سہیل وڑائچ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو صدر بنانے کی تجویز زیرِ غور ہے
۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ملک ریاض کے ساتھ معاملات وعدہ معاف گواہ بنے بغیر طے ہو گئےجبکہ مریم نواز کا گراس روٹ لیول پر اثر واضح نظر نہیں آیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پوچھاکیا اصل وزیراعظم محسن نقوی ہیں؟”ان کا تجزیہ تھاموجودہ نظام چل رہا ہے، مگر آئیڈیل نہیں ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحماس نے ہتھیار ڈالنے کو فلسطین کی آزادی سے مشروط کردیا نواز شریف اور شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فورسز کی کارروائیاں، 7 ماہ میں 892 دہشت گرد ہلاک ایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان، دبئی اور ابوظہبی میں میدان سجے گا،پاک انڈیا ٹاکرا بھی فائنل، غیرملکی مسافروں کیلئے ایئرپورٹس پر علیحدہ امیگریشن کا ئونٹرز قائم کرنے کا فیصلہ اسحاق ڈار کی سید عباس عراقچی سے ملاقات، تجارت و اقتصادی تعاون پر اتفاق نومئی مقدمہ: احمد چٹھہ کی درخواستِ ضمانت خارج، عمر ایوب، زرتاج گل کی ضمانت میں توسیعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سہیل وڑائچ
پڑھیں:
کیا بانی پی ٹی آئی نے گنڈاپور کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ہے؟ ترجمان وزیر اعلیٰ کا اہم بیان
پشاور (نیوز ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کا منصب چھوڑنے کے مشورے پر ترجمان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا مؤقف سامنے آگیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ کے پی فراز احمد مغل نے اپنے بیان میں کہا کہ کے پی حکومت سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پیغام کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
فراز احمد مغل نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جب چاہیں گے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور منصب چھوڑ دیں گے، وہ متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ صوبائی حکومت سابق وزیر اعظم کی امانت ہے۔
ترجمان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور وزیر اعلیٰ ہونے کے باوجود اپنے لیڈر عمران خان سے نہیں جیل میں مل سکتے، وہ صوبے میں امن و امان کے قیام کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلیے علاقائی سطح پر قبائلی جرگوں کا آغاز کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی وزیر اعلیٰ ہاؤس میں قبائلی عمائدین کا جرگہ منعقد کیا گیا، جرگوں کے بعد ایک گرینڈ قبائلی مشاورتی جرگہ تشکیل دیا جائے گا، صوبے میں امن و امان کی صورتحال کیلیے جلد اہم اور حتمی فیصلے ہوں گے۔
گزشتہ روز ذرائع نے بتایا تھا کہ عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو بطور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مستعفی ہونے کا کہا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر معاملات نہیں سنبھال سکتے تو مستعفی ہو جائیں۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنی بہن علیمہ خانم کو ہدایت کی کہ وہ سیاست سے دور رہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے بیٹے پاکستان مجھ سے ملنے آنا چاہتے ہیں، کبھی نہیں کہا کہ میرے بیٹے پاکستان آ کر احتجاج کی قیادت کریں۔
Post Views: 7