وزیراعظم ہاؤس آمد پر ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست 2025ء ) ایران کے صدر مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس آمد پر ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں موجود ہیں، گزشتہ روز لاہور پہنچنے کے بعد انہوں نے مزار اقبال پر حاضری دی تھی اور اس کے بعد ان کی صدر مسلم لیگ نواز شریف سے ملاقات بھی ہوئی۔
بتایا گیا ہے کہ ایران کے صدر پاکستان میں آج مصروف ترین دن گزاریں گے، ایرانی صدر کی وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقاتیں طے ہیں، اس سلسلے میں صدر مسعود پزشکیان سب سے پہلے وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور جس کے بعد پھر ایران کے صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں، چاک و چوبند دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی، ایرانی صدر نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور ایرانی صدر کے درمیان ملاقات میں باہمی تعاون کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جب کہ ایرانی صدر کی آج شام کے وقت صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات شیڈول ہے، صدر مملکت کی طرف سے ایرانی صدرکےاعزاز میں عشائیے کا بھی امکان ہے، دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان باہمی ملاقاتوں میں پاکستان و ایران کے باہمی تعلقات کے مزید فروغ کے علاوہ توانائی و تجارت میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صدر مسعود پزشکیان وزیراعظم ہاؤس ایران کے صدر شہباز شریف ایرانی صدر کیا گیا پیش کی
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔