بے نظیر ہیومن ریسورس، گریڈ 20 کے 2 ریجنل کنسلٹنٹ کی لوٹ کھسوٹ
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
خلاف ضابطہ تعیناتی کے بعد کروڑوں روپے کی کمیشن وصولی ، سیکریٹری بے بس
تیمور سیال اور سلیمان دشتی اخراجات اور فنڈ کی فائلوں پر 20 سے30 فیصد کمیشن
بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ بورڈ میں بدانتظامی، گریڈ 20 میں دو ریجنل کنسلٹنٹ تیمور سیال اور سلیمان دشتی کئی سال سے غیر قانونی طور پر تعینات، ٹریننگ کے فنڈز پر کروڑوں روپے کمیشن وصولی کا الزام، سیکریٹری منور مٹھانی دونوں افسران کو عہدوں سے فارغ کرنے میں ناکام ہو گئے۔ جرات کو موصول دستاویز کے مطابق بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ بورڈ میں انجنیئر تیمور سیال کو 28 ستمبر 2012 کو ریجنل کنسلٹنٹ کے طور پر ایک سال کے کانٹریکٹ کے طور تعینات کیا گیا، جبکہ تیمور سیال پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کے جنرل سیکریٹری کے سیاسی عہدے پر موجود تھے، بعد میں انجنیئر تیمور سیال کے کانٹریکٹ میں سیاسی پشت پناہی کے باعث اضافہ ہوتا رہا، 27 آکتوبر 2017 کو حکومت سندھ کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا کہ بورڈ میں مستقل افسر کی تعیناتی تک انجنیئر تیمور سیال کنسلٹنٹ کے طور تعینات ہونگے، سابق چیف سیکریٹری فخر عالم نے 21 نومبر 2023 کو نوٹیفکیشن جاری کر کے تیمور سیال کو بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ بورڈ سے ٹرمینیٹ کردیا۔ جبکہ بورڈ میں سلیمان دشتی کو 22 جنوری 2008 کو ایک سال کے کانٹریکٹ پر کنسلٹنٹ تعینات کیا گیا، سال 2011 میں وزیراعلی سندھ کو سمری ارسال کی گئی کہ سلیمان دشتی اور مختیار دھامراھ کے کانٹریکٹ میں اضافہ کیا جائے جس کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے 14 اکتوبر 2011 کو نوٹیفکیشن جاری کیا کہ پروجیکٹ مکمل ہونے تک سلیمان دشتی کنسلٹنٹ رہیں گے، جبکہ 11 جولائی 2018 کو پروجیکٹ مکمل ہونے تک کنسلٹنٹ کے طور پر تعیناتی کا آرڈر منسوخ کیا گیا۔ بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ بورڈ کے سیکریٹری منور علی مٹھانی کے آشیرباد سے انجنیئر تیمور سیال اور سلیمان دشتی کنسلٹنٹ کے عہدوں پر غیر قانونی طور پر براجمان ہیں، دونوں افسران نے تنخواہ اور مالی مراعات کی مد میں کروڑوں روپے بٹورے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ میں انجنیئر تیمور سیال، سلیمان دشتی اور سکندر بھٹی ٹریننگ کورسز کے اخراجات اور فنڈز کے فائلز پر 20 سے 30 فیصد کمیشن وصول کرتے ہیں جو کہ کروڑوں روپے ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: انجنیئر تیمور سیال کے کانٹریکٹ کروڑوں روپے سلیمان دشتی کنسلٹنٹ کے کے طور
پڑھیں:
عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد سے متعلق بڑی خبرسامنے آگئی
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے پاکستان آنے کے لئے ویزوں کی درخواست دے دی۔
نجی ٹی وی وی کے مطابق قاسم اور سلیمان نے برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن سے رجوع کیا۔
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کے مطا بق قاسم اور سلیمان نے چندر روزقبل ویزوں کے لئے درخواست جمع کرائی،جس کے لئے اسلام آباد میں وزارت دا خلہ کی منظوری کاانتظارہے۔علیمہ خانم کے مطابق سفیرپاکستان کاکہناہے کہ وزارت داخلہ کی منظوری سے ہی ویزا جاری ہوگی۔
واضح رہے کہ چندروز قبل یہ خبرسامنے آئی تھی کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔