امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرزکی مزارعلامہ اقبالؒ پرحاضری
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
طلحہ اشرف:امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز نے مزارعلامہ اقبالؒ پرحاضری دی، گارڈز کے چاق وچوبنددستےنےسلامی پیش کی۔
امریکی قونصل جنرل کی جانب سےمزاراقبال پرپھول رکھےگئے، مزاراقبال پرحاضری کےبعدبادشاہی مسجدکابھی دورہ کیا گیا۔
خطیب بادشاہی مسجدمولاناعبدالخبیرآزادنےاستقبال کیا، امریکی قونصل جنرل کوبادشاہی مسجدکامکمل دورہ کروایاگیا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: امریکی قونصل جنرل
پڑھیں:
ایرانی صدر کے دورہ لاہور پر فول پروف سکیورٹی، اورنج لائن میٹرو ٹرین معطل رہی
لاہور (نامہ نگار) ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی لاہور آمد پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ ایرانی صدر کی مزار اقبال حاضری کے موقع پر ان کے روٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جبکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کی سروس بھی عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھی۔ مزار اقبال کی طرف آنے والے راستوں اور سڑکوں کو عام ٹریفک کے لئے خاردار تاریں و کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔ راوی روڈ، شفیق آباد، داتا دربار اور لاری اڈا سمیت دیگر راستے مکمل بند کر دئیے گئے تھے۔