’’موٹی لڑکیوں کے رشتے کیوں نہیں ملتے؟‘‘ مسز خان کے سخت الفاظ
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
رشتہ کروانے والے ادارے کی سربراہ اور خود کو رشتہ و مشاورت کی ماہر کہلانے والی مسز خان ایک بار پھر اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں میں ہیں۔
مسز خان مختلف ٹی وی شوز میں رشتہ کلچر، دلہا دلہن کی ترجیحات اور بدلتے معاشرتی رویوں پر بےباک انداز میں اظہار خیال کرتی ہیں۔ ان کی صاف گوئی بعض اوقات شدید تنقید کی وجہ بھی بن جاتی ہے۔
حال ہی میں ایک پروگرام میں مدعو ہونے پر جب ان سے جسمانی وزن پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے ’موٹی‘ لڑکیوں سے متعلق نہایت سخت رائے کا اظہار کیا۔
مسز خان نے اپنی گفتگو کا آغاز دُبلی پتلی لڑکیوں سے کیا اور کہا کہ آج کل سوکھی لڑکیاں ’’اِن‘‘ ہیں، پھر بات کو آگے بڑھاتے ہوئے اُنہوں نے موٹی لڑکیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
مسز خان نے کہا کہ وہ اکثر ایسی موٹی لڑکیوں سے ڈیل کرتی ہیں جنہیں بار بار رشتہ بازار میں رد کردیا جاتا ہے۔ ان کے بقول یہ لڑکیاں چاہے جتنا بھی خود کو سنوار لیں، ان پر کوئی فیشن نہیں جچتا۔ ان کے مطابق ان لڑکیوں کو بار بار کے انکار کے بعد مایوسی ہوتی ہے اور وہ مزید کھانا کھانے لگتی ہیں، یوں ایک منفی سلسلہ چل پڑتا ہے۔
تاہم مسز خان نے یہ بھی کہا کہ اگر ایسی موٹی لڑکیوں کے پاس اچھی نوکری ہو تو اکثر مرد انہیں قبول کرلیتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر مسز خان کے ان بیانات کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے خیالات نہ صرف خواتین کی تضحیک ہیں بلکہ معاشرے میں جسمانی ساخت کی بنیاد پر امتیاز کو مزید فروغ دیتے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
’نقل میں بھی عقل چاہیے‘، شادی کے بعد پہلی بار کھانا بنانے پر پرینیتی چوپڑا کے شوہر نے تنقید کیوں کی؟
بالی وُڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا حال ہی میں اپنے شوہر اور سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں نظر آئیں۔ اس دوران پرینیتی نے شادی کے بعد کی رسم ’پہلی رسوئی‘ میں کیا پکایا، اور راگھو چڈھا کے ردِعمل کے بارے میں دلچسپ باتیں شیئر کیں۔
پرینیتی نے انکشاف کیا کہ انہیں پہلے اس رسم کا پتہ ہی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا ’مجھے تو یہ بھی نہیں آتا تھا کہ ٹوسٹ کیسے بنایا جاتا ہے۔ مجھے حلوہ بنانے کے لیے گوگل کرنا پڑا، پھر اپنی ساس کی مدد لی اور بہت مزیدار حلوہ بنا تھا جس پر میں بہت خوش تھی کہ شام میں راگھو کو کھلاؤں گی۔ مجھے لگا یہ ایک رومانوی لمحہ ہوگا۔ راگھو آئے، حلوہ کھایا، اور میں فیڈبیک کا انتظار کرتی رہی، لیکن انہوں نے کچھ بولا ہی نہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں: پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے مابین طلاق کی پیشگوئی
راگھو نے پھر بتایا کہ دراصل وہ سمجھ گئے تھے کہ حلوہ اُن کی ماں نے بنایا ہے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’نقل میں بھی عقل چاہیے، ذرا سا تو فلیور بدل لیتے۔ یہ تو بالکل ماں والا حلوہ ہے‘۔ اس پر پرینیتی نے فوراً جواب دیا ’اب میں تمہارے لیے کبھی حلوہ نہیں بناؤں گی‘۔
جب کپل شرما نے پوچھا کہ کیا پرینیتی گھر کے کاموں میں ہاتھ بٹاتی ہیں تو راگھو نے بتایا کہ ایک دن جب وہ گھر واپس آئے تو دیکھا پرینیتی اپنی ماں کے ساتھ مل کر کچن کی شیلفز کو ری آرگنائز کر رہی تھیں تاکہ وہ زیادہ نفیس لگیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر خوفناک بیماری میں مبتلا
پرینیتی نے یہ بھی بتایا کہ وہ راگھو سے لندن میں ایک ایونٹ کے دوران ملیں، جہاں دونوں کو برٹش کونسل کی طرف سے ایوارڈ دیا جانا تھا۔ اس ایونٹ میں بات چیت کے دوران پرینیتی نے کہا کہ جب بھی راگھو ممبئی آئیں، ملاقات ضرور کریں۔ جس پر راگھو نے اگلے دن ناشتہ کرنے کی دعوت دی۔
یہی پہلا ناشتہ اُن کی محبت کی کہانی کی شروعات بن گیا۔ دونوں نے 13 مئی 2023 کو نئی دہلی کے کپور تھلا ہاؤس میں منگنی کی، اور پھر ایک شاندار مگر نجی تقریب میں ادے پور کے لیلا پیلس میں شادی کر لی۔ دونوں سوشل میڈیا پر اکثر ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی تصویریں شیئر کرتے رہتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ پرینیتی چوپڑا راگھو چڈا