پی ٹی آئی کی تحریک صرف ایک دن کے احتجاج میں بدل چکی ہے ، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
پی ٹی آئی کی تحریک صرف ایک دن کے احتجاج میں بدل چکی ہے ، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تحریک ایک دن کے احتجاج میں بدل چکی ہے، تمام کارڈز ناکام ہوچکے، پی ٹی آئی کے پاس اب صرف ناکامی کارڈ بچا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی بنائی ہوئی تباہی کی سرنگ میں داخل ہو چکے جس سے نکلنے کی کوئی راہ نہیں، ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن عمران خان صرف ان سے بات کرنا چاہتے ہیں جو پی ٹی آئی سے بات نہیں کرنا چاہتے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ماضی اور حال ہے مگر اس جماعت کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں رہا، عوام پی ٹی آئی کے بیانیے سے بیزار ہو چکے ہیں، سلمان اور قاسم کے ویزا درخواست دینے سے یہ بات کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ وہ خود کو پاکستانی شہری تسلیم نہیں کرتے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے آل پارٹیز کانفرنس کے حالیہ اعلامیے کے حوالے سے سوال پر کہا کہ یہ اعلامیہ فوج سے بغض اور پی ٹی آئی کے درد سے لبریز تھا، پاکستان کی عظیم فتح معرکہ حق کا اعلامیے میں ذکر تک نہ کرنا شرم ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی، معاشی اور سفارتی میدانوں تمام محاذوں پر کامیابیاں کسی ایک نہیں، قومی اداروں اور قیادت کی مشترکہ حکمت عملی اور کاوش کا نتیجہ ہے
۔پی ٹی آئی لیڈروں اور کارکنوں کو سزاوں کے حوالے سے سوال پر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ برطانیہ میں 2 ہفتوں کے اندر بلوائیوں کو سزائیں دے دی گئیں جبکہ پاکستان میں 9 مئی کے واقعات کو دو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور سزاں کا آغاز اب ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت کوئی سیاسی بحران نہیں ہے یہ بحران صرف ان چند افراد کے ذہنوں میں پل رہا ہے جو ذاتی انا اور تلخی کا شکار ہیں، ریاست کا پہیہ رواں دواں ہے، ادارے کام کر رہے ہیں، معاشی کامیابیاں جاری ہیں اور پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا دورہ پاکستان ثبوت ہے کہ پاکستان نے ایران اسرائیل جنگ میں مثبت کردار ادا کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کی ملاقات ، چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد وزیراعظم سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کی ملاقات ، چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد حج سکیم کے تحت رجسٹریشن، ملک بھر سے 4لاکھ 55ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروا لی نومئی کیا ہے بھگتنا تو پڑیگا،پی ٹی آئی والے شور نہ مچائیں ،عدالت جائیں،وفاقی وزیر عطا تارڑ حکومت کا نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام،سالانہ 2لاکھ افراد کو اے آئی ٹریننگ دینے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی 5اگست کو ایف نائن پارک میں جلسے کی درخواست مسترد، مختلف شاہراہوں پر ڈھائی ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کا... کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کو 1منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ،پی ٹی آئی احتجاج کیلئے کوئی اور دن رکھتی تو...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی نے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی
پڑھیں:
پاکستان اورسعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کیخلاف نہیں ،خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں ، پاکستان کے خلاف جارحیت ہویاسعودی عرب کے خلاف ،ملکردفاع کیاجائے گا،خطے کے ممالک کا حق ہے کہ وہ ملکر خطے اور عوام کا تحفظ کریں۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ دفاعی معاہدے سے پاک سعودی تعلقات واضح ہوئے ہیں ہم نے اپنابنیادی حق ایکسرسائز کیاہے،ہماری صلاحیتیں اس معاہدے کے تحت دستیاب ہوں گی، معاہدے میں ایسی کوئی شق شامل نہیں کہ کوئی دوسراملک اس میں شامل نہیں ہوسکتا،تاہم
کسی دوسرے ملک کی معاہدے میں شمولیت کاکہناقبل ازوقت ہے لیکن دروازے بندنہیں۔
انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کا حق ہے کہ وہ ملکر خطے اور عوام کا تحفظ کریں، امریکہ کے بھی کئی ممالک کے ساتھ دفاعی معاہدے ہیں۔
معرکہ حق میں کامیابی کے بعد دنیاپاکستان کازیادہ ذکرکررہی ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہت عزت اور وقاردیا، حرمین شریفین کا تحفظ مقدس فریضہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں چین دنیاکو لیڈکررہاہوگا۔
خواجہ آصف نے کہاکہ کابل حکومت مخلص نہیں ہے ،افغاستان ایک hostile ملک ہے،ہم نے افغانستان کے لئے دوجنگیں لڑیں، ہمارا کوئی تعلق نہیں تھاکہ ان جنگو ں میں شامل ہوتے،ان جنگوں میں شرکت کی وجہ سے ہماراامن متاثرہوا،روزجنازے اٹھا رہے ہیں۔