بجلی کی قیمت میں 77پیسے فی یونٹ مزید کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
بجلی کی قیمت میں 77پیسے فی یونٹ مزید کمی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)بجلی کی قیمت میں چوتھی سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مزید 0.77 روپے بشمول ٹیکس فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔
گزشتہ سال 25-2024 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں جمع کروائی۔ نیپرا نے اس درخواست پر 4اگست 2025 کو سماعت کی ہے۔سماعت کے مطابق اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی واپسی اگست، ستمبر اور اکتوبر کے بلوں میں منفی 1.
اس طرح اگست کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.34 روپے فی یونٹ کی مزید کمی ہوگی۔جون 2025 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے سی پی پی اے نے 16جولائی 2025 کو نیپرا میں جمع کروائی۔ نیپرا نے اس درخواست پر 3 جولائی 2025 کو سماعت کی۔سماعت کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.78 روپے فی یونٹ کی کمی متوقع ہے جو کہ اگست کے بلوں میں لاگو ہوگی۔ جولائی کے بلوں میں صارفین کو منفی 0.50 روپے فی یونٹ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ واپس ہوئی ہے۔اس طرح، اگست کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.28 روپے فی یونٹ کی کمی متوقع ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی بحران کی وجہ اسکینڈل نہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی ہے،کوآرڈینیٹر وزیراعظم رانا احسان افضل چینی بحران کی وجہ اسکینڈل نہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی ہے،کوآرڈینیٹر وزیراعظم رانا احسان افضل پاکستان اسٹاک ایکسچینج، ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس ایک لاکھ 43ہزار پوائنٹس عبور کرگیا یوم استحصال، مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ غیر قانونی اور انسانی المیے کو بڑھا رہا ہے، مسلح افواج الیکشن کمیشن نے عمر ایوب اور شبلی فرازسمیت پی ٹی آئی کے 9سینیٹرز اور ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا پھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی، اب بچے آگئے تو کیا کرلیں گے، طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو پیغام ایڈیشنل آئی جی پولیس مرزا فاران بیگ ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیئے گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے