سلطنت عمان کی وزارتِ محنت نے مقامی افراد کو بااختیار بنانے اور”عمانائزیشن”پالیسی کو فروغ دینے کے لئےظفار میں 600 نئی ملازمتوں کا اعلان کر دیا ۔
یہ اعلان وزیرِ محنت ڈاکٹر مہاد بن سعید باعَوین کے حالیہ دورۂ ظفار کے دوران کیا گیا، جہاں انہوں نے مختلف نجی اداروں کا دورہ کیا اور آئندہ شراکت داریوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
ملازمتوں کی تفصیل 
150 نوکریاں بندرگاہِ صلالہ میں دستیاب ہوں گی، جنہیں 2025 کے اختتام تک مکمل کیا جائے گا۔
باقی 450 نوکریاں نما ظفار سروسزاور دیگر مقامی کمپنیوں میں فراہم کی جائیں گی۔
تربیت اور مہارت سازی 
دورے کے دوران “تمکین پروگرام” کے تحت تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو اعزازی اسناد دی گئیں۔ اس پروگرام کا مقصد مقامی نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کر کے انہیں لیبر مارکیٹ کے لیے تیار کرنا ہے۔
مفاہمتی یادداشت
اس موقع پر محکمہ لیبر اور نما ظفار سروسز کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (ایم اویو) پر بھی دستخط کیے گئے، جس کا مقصد تربیت اور روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنا ہے۔
ناصر بن سالم الحضرمی ڈائریکٹر جنرل آف لیبر (ظفار)، نے کہا کہ یہ اقدام قومی ترجیحات کے عین مطابق ہے اور نوجوانوں کو روزگار دینے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔

Post Views: 9

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

گوادر شپ یارڈ کی تعمیر میں مقامی سطح پر روزگار کو مرکزی حیثیت دی جائے گی، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گوادر شپ یارڈ کی تعمیر میں مقامی سطح پر روزگار اور معاشی سرگرمیوں کو مرکزی حیثیت دی جائے گی۔

پیر کے روز نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت گوادر شپ یارڈ کے لیے زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان امداد نہیں تجارت چاہتا ہے اسحاق ڈار اور مارکو روبیو ملاقات میں کن اہم امور پر گفتگو ہوئی؟

اجلاس کے دوران وزارت دفاعی پیداوار نے مجوزہ منصوبے کے لیے دستیاب مختلف زمینوں، متوقع آمدنی کے ذرائع اور متعلقہ اعداد و شمار پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دستیاب مقامات کی جانچ کے لیے کسی تیسرے فریق سے پیشہ ورانہ تجزیہ کروایا جائے گا تاکہ منصوبے کے لیے موزوں ترین جگہ کا انتخاب کیا جا سکے۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ گوادر شپ یارڈ کا قیام مقامی لوگوں کی مشاورت اور اتفاق رائے سے ہی ممکن ہوگا، اور حکومت مقامی مفادات کو ہر صورت مقدم رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی گوادر میں گہری دلچسپی، اہم منصوبے تکمیل کے مراحل میں

اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزراء برائے دفاعی پیداوار، منصوبہ بندی و ترقی، بحری امور، معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری وزارت بحری امور، رکن بلوچستان اسمبلی ہدایت اللہ اور چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

منصوبے کو گوادر کی ترقی میں سنگ میل قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ مقامی سطح پر روزگار، معاشی سرگرمیوں اور انفراسٹرکچر کی بہتری کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان روز گار گوادر شپ یارڈ مقامی آبادی نائب وزیراعظم

متعلقہ مضامین

  • میری تربیت نہیں انہیں جواب دوں: اعظم نذیر کا محمود اچکزئی کو ایوان میں جواب
  • پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداران کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
  • حکومت کی آسان اقساط میں اسمارٹ فونز دینے کی پالیسی
  • گوادر شپ یارڈ کی تعمیر میں مقامی سطح پر روزگار کو مرکزی حیثیت دی جائے گی، اسحاق ڈار
  • کوہستان کے برف پوش پہاڑوں سے حیرت انگیز خبر، 28 سال بعد برف سے لاش برآمد
  •  صدر ،وزیراعظم،چیئرمین پی سی بی کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد   
  • جنگی جنون میں مبتلا بھارت خطے کے امن کے لیے خطرہ بن گیا: ہتھیاروں کی خریداری اور نوجوانوں کی عسکری تربیت میں اضافہ
  • پاکستان اور ایران کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • راولپنڈی میں محنت کش اسٹیل رول میں پھنس گیا