Daily Mumtaz:
2025-08-06@10:53:07 GMT

کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا اہم بیان

اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT

کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا اہم بیان

کراچی (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں آج بوندا باندی کا امکان ہے، موسم ابر آلود رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں دن بھر سمندری ہوائیں چلنے کے ساتھ موسم مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں گزشتہ رات سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، موسلا دھار بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

مارگلہ کی پہاڑیوں سے آنے والے پانی کے باعث اسلام آباد کے نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہے، بہارہ کہو، ساون، چک شہزاد اور دیگر سوسائٹیوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

چک شہزاد اور پارک روڈ کے نالوں میں بھی طغیانی کی صورتحال ہے، نیو چھتہ بختاور موسلا دھار بارش کے بعد تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

این ڈی ایم اے نے شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا

فائل فوٹو۔

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے بعد این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں5 تا 8 اگست تک شدید بارشوں سے ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کیا ہے۔ 

اس سلسلے میں این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے آئندہ ہفتے کیلئے ممکنہ موسمی صورتحال پر رپورٹ جاری کر دی۔ 

این ڈی ایم اے کے اعلامیہ کے مطابق دریائے چناب اور دریائے جہلم میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر بہاؤ تیز ہونے کا امکان ہے۔ 

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سوات اور پنجکوڑہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، جبکہ تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج میں درمیانے درجے کا بہاؤ متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ بارشوں سے ہنزہ، گھانچے اور شگر میں اچانک سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق مون سون بارشوں کے نتیجے میں تربیلا ڈیم 94 فیصد، منگلا ڈیم 61 فیصد بھر چکے ہیں۔ 

این ڈی ایم اے نے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ شہری علاقوں خصوصاً شمال مشرقی اور وسطی پنجاب میں نکاسی آب کیلئے ڈی واٹرنگ پمپس تیار رکھے جائیں۔ 

تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کر رہے ہیں، تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کی ہدایت بھی کی۔ 

این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کو بھی کہا۔ 

تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریز کیا جائے، جبکہ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کیلئے ضروری مشینری تیار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں شدید بارش، مارگلہ، چک شہزاد اور پارک روڈ کے نالوں میں طغیانی
  •  اسلام آباد : مارگلہ نالوں میں طغیانی, نشیبی علاقوں کو خطرات لاحق
  • اسلام آباد، مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلنے والے نالوں میں طغیانی
  • این ڈی ایم اے نے شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا
  • کراچی میں اگلےتین روز کے لیے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
  • این ڈی ایم اے کا الرٹ: 5 تا 10 اگست شدید بارشوں سے سیلاب کا خدشہ
  • ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
  • آج سے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کا امکان، کب تک جاری رہیں گی؟
  • ملک بھر میں مون سون ہوائیں داخل، شدید بارشوں کی پیشگوئی