اسلام آباد میں شدید بارش، مارگلہ، چک شہزاد اور پارک روڈ کے نالوں میں طغیانی
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
اسلام آباد میں شدید بارش، مارگلہ، چک شہزاد اور پارک روڈ کے نالوں میں طغیانی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث مارگلہ، چک شہزاد اور پارک روڈ کے نالوں میں شدید طغیانی آ گئی۔
نیو چھٹہ بختاور کا علاقہ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا جہاں بارش کا پانی رہائشیوں کے گھروں میں داخل ہو گیا۔
علاقے کی گلیاں نمبر 6، 7، 8، 9، 10 اور 11 مکمل طور پر زیرِ آب آ گئیں، جس سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
رہائشیوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری امداد اور نکاسی آب کے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرراول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے، کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے، کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی ویزا لینے کیلئے ایک اور شرط رکھ دی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی اور شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے: خواجہ آصف حماس کا غزہ کی آئندہ تشکیل دی جانیوالی حکومتی انتظامیہ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ ایوان سے مسلسل غیر حاضری پر شیخ وقاص اکرم کی نشست خطرے میں پڑگئی پارلیمنٹ کیفے ٹیریا کے کھانے سے کاکروچ نکل آیا،سپیکر کا سخت نوٹس،ٹھیکہ منسوخCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
اسلام آباد میں موسلا دھار بارش،نیو چھٹہ بختاور سیلابی پانی میں ڈوب گیا
اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کورنگ نالہ کے ساتھ واقع نیو چھٹہ بختاور سیلابی پانی میں ڈوب گیا۔
بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے نیو چٹھہ بختاور کی گلیاں اس وقت تالاب کا منظر پیش کررہی اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت بارش کا،پانی گھروں سے نکال رہے ہیں علاقہ مکینوں نے ریسکیو کے اداروں سے فوری مدد کا کی اپیل کی ہے دوسری جانب راول ڈیم کے سپل ویز آج صبح 11 بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
راول ڈیم میں پانی کی سطح سترہ سوپچاس فٹ عبور کرنے پر سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجس کی پیشگی اطلاع این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کودے دی ہے
موسلادھار بارش کی وجہ سے کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہورہا ہے
انتظامیہ نے کورنگ نالہ سے ملحقہ رہائشی آبادیوں کے مکینوں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اہل علاقہ کو انتباہ جاری کرتے ہوئے آگاہ کیا گیا ہے کہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں نالہ یا ،اس پر بنے عارضی پل کراس کرنے سے گریز کریں دوسری جانب نالہ لئی میں پانی کی سطح معمول سے زیادہ ہے جہاں بھی اطراف کی آبادیوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔جبکہ محکمہ موسمیات نے آئیندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی۔ہے