ہر صورت کراچی سے ریمدان بارڈر جائیںگے، ایم ڈبلیو ایم کی ہنگامی ہریس کانفرنس، ویڈیو
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
اسلام ٹائمز: پریس کانفرنس سے علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار قلندری، علامہ صادق جعفری و دیگر نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے زیارتی قافلہ سالاروں و شیعہ عمائدین کے ہمراہ امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی کراچی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس سے جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار قلندری، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی، صوبائی و ڈویژنل رہنماؤں سمیت دیگر ملی تنظیموں، اداروں سمیت قافلہ سالار حضرات بھی موجود تھے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسلام آباد اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں ہلکی بارش
فائل فوٹواسلام آباد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی رات کہیں ہلکی بارش کہیں بوندا باندی ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 7 اگست کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔
6 اگست کو بلوچستان میں تیز بارشیں متوقع ہیں جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
دریائے سندھ میں کالا باغ، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر بدستور نچلے درجے کے سیلاب برقرار ہیں۔