پاکستان اسٹاک میں تاریخی دن، 100انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار کی سطح عبور کرگیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
پاکستان اسٹاک میں تاریخی دن، 100انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار کی سطح عبور کرگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز
کراچی(سب نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی ایک تاریخی دن رہا اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں مثبت تیزی دیکھنے میں آئی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 2 ہزار 51 پوائنٹس کے مجموعی اضافے سے ایک لاکھ 45 ہزار 88 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اگست کے 4 کاروباری دنوں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 5697 پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔
بازار میں آج 78 کروڑ شیئرز کے سودے 52 ارب روپے میں طیہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 234 ارب روپے بڑھ کر 17343 ارب روپے ہوگئی ہے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن اگست کے 4 کاروباری دنوں میں 640 ارب روپے بڑھ چکی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ 43 ہزار کی حد عبور کی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ2کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت 9اگست تک ملتوی بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ2کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت 9اگست تک ملتوی وزیرِ اعظم کا اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں بارش کے بعد نالوں سے متصل رہائشی علاقوں میں سیلابی کیفیت کا نوٹس چینی وزیرخارجہ رواں ماہ پاکستان کا اہم دورہ کریں گے مخصوص نشستوں پر بحال اراکین کو فی کس کتنے لاکھ روپے ملنے کا امکان ہے؟تفصیلات سب نیوز پر کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے اس پر پارٹی اور عمران خان سے بات کرونگا: سلمان اکرم اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایک لاکھ 45 ہزار پاکستان اسٹاک
پڑھیں:
پاکستان ، سری لنکا ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری ، ٹکٹس فروخت شروع
اسلام آباد (محمد ارسلان سے) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا آغاز 11 نومبر 2025 سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے شیڈول کے ساتھ ساتھ ٹکٹوں کی قیمتوں کا بھی اعلان کردیا ہے۔پہلا میچ منگل 11 نومبر کو، دوسرا جمعرات 13 نومبر کو جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ ہفتہ 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ٹکٹوں کی قیمتیں عوام کی سہولت کے مطابق رکھی گئی ہیں۔ جنرل اسٹینڈ کا ٹکٹ 200 روپے، فرسٹ کلاس 300 روپے، پریمیم 400 روپے اور وی آئی پی اسٹینڈ کا ٹکٹ 500 سے 600 روپے تک رکھا گیا ہے۔ پی سی بی گیلری کے ٹکٹ 700 سے 850 روپے جبکہ پلاٹینم باکس کی فی سیٹ قیمت 8 ہزار سے 12 ہزار روپے اور فیر اینڈ باکس کی فی سیٹ قیمت 6 ہزار سے 8 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔شائقینِ کرکٹ اپنے ٹکٹ آن لائن ویب سائٹ *pcb.tcs.com.pk* سے یا ملک بھر کے *TCS ایکسپریس سینٹرز* سے حاصل کر سکتے ہیں۔یہ سیریز پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے تسلسل کو مزید مضبوط کرے گی جبکہ شائقین کو دلچسپ کرکٹ دیکھنے کا موقع فراہم کرے گی۔