کراچی، پراپرٹی ڈیلر کو زخمی حالت میں کار سے پھینک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب ایک شخص کو کار سے زخمی حالت میں پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔
زخمی شہری عابد ولد شبیر کا ہولناک بیان سامنے آ گیا ہے، جس میں اس نے بتایا کہ وہ شاہ لطیف ٹاؤن کا رہائشی اور پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ ہے۔
عابد کے مطابق اُسے ملیر گلشن قادری سے کرولا کار میں سوار مسلح ملزمان نے اغواء کیا اور دس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔
عابد کا کہنا تھا کہ مسلح ملزمان نے میرے ہاتھ پلاسٹک ٹائی سے باندھ دیے گئے اور مجھے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹے گھمایا گیا۔
عابد نے بتایا کہ اس کے پاس اُس وقت 50 ہزار روپے نقد اور پرس میں کئی بینک چیکس موجود تھے، جو ملزمان نے لوٹ لیے، تشدد کیا اور پاؤں پر گولی مار دی۔
پراپرٹی ڈیلر نے کہا کہ مجھے سامان سے محروم کر کے نیم بے ہوشی کی حالت میں سڑک پر پھینک دیا گیا، مجھے یاد نہیں کہ اسے کہاں پھینکا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی شہری کے بیان کی روشنی میں اغواء، ڈکیتی، اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی
سرجانی ٹاؤن میں پراپرٹی کے تنازعے پر جھگڑے کے دوران تیز دھار آلہ کے وار سے باپ اور بیٹے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے گلشن عارف میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
سرجانی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے پراپرٹی کے تنازعے پیش آیا تھا جبکہ زخمیوں کی شناخت 65 سالہ شیر علی اس کے بیٹا 27 سالہ عبدالرزاق اور 35 سالہ انور کے نام سے کی گئی۔
تاہم، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور زخمیوں کے یبانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دریں اثنا ناظم آباد ایک نمبر الحسن چوک کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 25 سالہ سفیان کے نام سے کی گئی جبکہ رضویہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے ۔