پاک، ترکیہ بحری افواج کی اسپیشل فورسز کی پہلی دو طرفہ مشق
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کی پہلی دو طرفہ مشق کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقت عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں سمندر اور خشکی میں مختلف آپریشنز کے مظاہرے اور شہری علاقوں میں فوجی کارروائیاں شامل تھیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ اور جنگی منظر ناموں پر مشتمل آپریشنز کے ڈیمانسٹریشن شامل تھیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد ساحلی علاقوں میں مشترکہ آپریشنز کی تیاری اور حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنانا تھا، مشق دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم سنگ میل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دو طرفہ مشق مشترکہ اقدامات کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کے عزم کی توثیق ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر کے مطابق
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال ہوا۔
بیان کے مطابق علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بھی رائے کا تبادلہ کیا گیا، دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے اور رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔