کراچی:

ایف آئی اے نے کراچی سمیت ملک کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر غیرملکی مسافروں کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کردیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر امیگریشن نظام میں بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، سیالکوٹ ائرپورٹ پر نئے کاؤنٹر قائم کردیے گئے۔

نئے کاؤنٹرز سے غیرملکی مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، نئے کاؤنٹرز کے قیام سے غیرملکی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کو سہولت ملے گی۔

اس اقدام کا مقصد پاکستان میں سیاحت، تجارت اور غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کے لیے بھی امیگریشن کا عمل مزید تیز اور آسان ہوجائے گا، تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر بہترین امیگریشن سروس کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اقدامات کا مقصد امیگریشن سروسز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنانا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں جاری بین الاقوامی میری ٹائم ایکسپو کی خاص بات کیا ہے؟

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں اس وقت بین الاقوامی میری ٹائم ایکزیبشن جاری ہے جس میں دنیا کے تقریباً تمام خطوں سے نمائندے اور وفود شرکت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلیو اکانومی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا آغاز، 44 ممالک شریک

حالیہ ایکسپو میں 44 ممالک کے وفود اور 178 نمائش کنندگان بشمول 28 بین الاقوامی اور 150 مقامی اداروں نے حصہ لیا ہے۔

اس نمائش میں برطانیہ، اٹلی، ایران، تُرکیہ، سعودی عرب، آسٹریلیا، مصر اور چین سمیت کئی اہم ممالک کے نمائندوں نے کی ہے۔

ایکسپو میں میری ٹائم کے مختلف شعبوں کی نمائش کی گئی ہے جن میں شپنگ اور بندرگاہیں، ماہی گیری، جہاز سازی اور ری سائیکلنگ، ساحلی ترقی اور میرین انفراسٹرکچر، میرین ٹیکنالوجی اور جدید لاجسٹکس شامل ہیں۔

مزید پڑھیے: حکومت بلیو اکانومی کے وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہیں: وزیر خزانہ

انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کا مقصد پائیدار ترقی کے لیے بلیو اکانومی کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ہے۔ یہ ایونٹ پاکستان کے بحری شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر اس کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: بلیو اکانومی میں اہم پیشرفت، پاکستان اور عراق کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کا معاہدہ

نمائش میں قابل ذکر دفاعی ساز و سامان میں ڈرون گرانے والی گن ہے ساتھ ہی مقامی سطح پر تیار کردہ ڈرون ہے جو اس وقت پاکستان کے دفاع پر مامور ہے۔ ساتھ ہی آرمرڈ گاڑیاں، جنگی بحری جہاز، میزائل سمیت کئی ایسے ہتھیار ہیں جو مقامی سطح پر یا دوست ممالک کے اشتراک سے بنائے گئے ہیں۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’بلیو اکانومی‘ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس2025 کراچی میری ٹائم ایکسپو

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں جاری بین الاقوامی میری ٹائم ایکسپو کی خاص بات کیا ہے؟
  • کینیڈا میں بھارتی شہریوں کے عارضی ویزوں کی اجتماعی منسوخی پر غور
  • کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن پرواز کی میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ
  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ
  • غزہ میں بین الاقوامی فورسزکی تعیناتی کیلئے متفقہ فریم ورک تیارکر رہے ہیں، ترک وزیرخارجہ
  • کراچی: فلیٹ سے 80 لاکھ کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری
  • دفاعی صنعت میں انقلاب، بنگلہ دیش کا ڈیفنس اکنامک زون قائم کرنے کا منصوبہ
  • لاہور، فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ
  • بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر،نوٹیفکیشن جاری
  • بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ