چھ ماہ میں ساڑھے 3لاکھ پاکستانی ملک چھوڑگئے، غیرملکی میڈیا کی رپورٹ میں دعوی
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
چھ ماہ میں ساڑھے 3لاکھ پاکستانی ملک چھوڑگئے، غیرملکی میڈیا کی رپورٹ میں دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) ملک میں بڑھتی بیروزگاری، معاشی عدم استحکام اور کم تنخواہوں کے باعث رواں سال کے ابتدائی 6ماہ میں تقریبا ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی افراد ملک چھوڑ گئے،ملک چھوڑنے والے افراد میں اعلی تعلیم یافتہ افراد سمیت انتہائی تکنیکی افراد بھی شامل ہیں جبکہ ڈاکٹرز سمیت نرسز کے ملک چھوڑ جانے سے ملک کے نظام صحت میں بھی مسائل بڑھنے لگے۔
عرب اخبار گلف نیوز کے مطابق حالیہ چند سال میں پاکستان سے نرسز بڑے پیمانے پر روزگار کی خاطر بیرون ملک منتقل ہو رہے ہیں، مرد و خواتین نرسز بہتر تنخواہ، محفوظ کام کے حالات اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع کیلئے ملک چھوڑ رہے ہیں، جس سے پہلے سے دباو کا شکار طبی نظام مزید ابتر ہوگیا۔
ڈاکٹرز اور دیگر تکنیکی افراد کی طرح نرسز کوخلیجی ممالک، برطانیہ اور کینیڈا جیسے ممالک پرکشش تنخواہوں اور بہتر کام کے ماحول کے ساتھ راغب کر رہے ہیں اور پاکستانی نرسز ایسے ممالک منتقل ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25فیصد ٹیرف لگا دیا، مجموعی طور پر ٹیرف 50فیصد ہوگیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25فیصد ٹیرف لگا دیا، مجموعی طور پر ٹیرف 50فیصد ہوگیا وزیر قانون کی پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش، نااہلیوں کیخلاف عدالتوں سے رجوع کا مشورہ نیب میں ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل اور برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے اینٹی منی لانڈرنگ، درپیش چیلنجزپر اعلی سطحی سیمینار کا انعقاد ملک کے تمام بین الاقوامی ائرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاونٹرز قائم پیکا کے تحت کتنے صحافیوں اور شہریوں کیخلاف مقدمات درج ہوئے، تفصیلات سامنے آگئیں وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کو عالمی معیار کے مطابق رکھنے کی ہدایتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سواں گارڈن ہا ئوسنگ سوسائٹی کے سابقہ صدر پر الزامات ، 4 افراد پر پیک ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،، تفصیلات و دستاویزسب نیوزپر
سواں گارڈن ہا ئوسنگ سوسائٹی کے سابقہ صدر پر الزامات ، 4 افراد پر پیک ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،، تفصیلات و دستاویزسب نیوزپر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )شہری کے خلاف منت گھڑت منفی پروپیگنڈا کرنے پر این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا ۔مقدمہ سواں گارڈن ہا ئوسنگ سوسائٹی کے سابق صدر رضا سلیم گوندل کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔مقدمہ میں الیاس خان، محمد یونس خان، قمر زمان بھٹی اور اسد قاضی کو نامزد کیا گیا ۔نامزد ملزمان نے مدعی مقدمہ کے خلاف یوٹیوب چینل اور بذریعہ وٹس ایپ گروپ نازیبہ الفاظ استعمال کیے، مقدمہ کے متن کے مطابق ملزمان نے مدعی مقدمہ کے خلاف جھوٹا اور نفرت انگیز یوٹیوب پر اپلوڈ کیا۔ملزمان نے مدعی مقدمہ پر غیر پیشہ وارانہ اور کرپشن کے الزامات لگائے۔ملزمان نے مدعی مقدمہ کے خلاف سوسائٹی میں نفرت اور خوف و حراس پھیلانے کی کوشش کی۔انکوائری کے دوران ملزمان کی جانب سے لگائے گئے الزامات غلط ثابت ہوئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کو حوالات دکھانے کا فیصلہ وکلا احتجاج کے دوران ہاتھا پائی کا معاملہ،صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار سید واجد گیلانی کی مدعیت میں مقدمہ درج چیئر مین سی ڈی اے کی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کو موثر بنانے کی ہدایت سی ڈی اے بورڈ کا 16واں اجلاس،قبر کھدائی اور میت بس کے چارجز معاف کرنے کے فیصلہ کی منظوری ڈی ایم اے کی جی نائن اور آئی الیون بس اسٹینڈز کی کامیاب نیلامی سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن امریکہ چلے گے ، ممکنہ طور پر ممبر ایڈمن اور ممبر اسٹیٹ کون ہوسکتے ہیں ،تفصیلات سب نیوز... چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ،تعمیراتی کاموں کا معائنہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم