وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،حامد یعقوب شیخ سیکرٹری قومی ہیلتھ سروسز، ماجد محسن پنوار جوائنٹ سیکرٹری تخفیف غربت ڈویژن تعینات، نوٹیفکیشن سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،حامد یعقوب شیخ سیکرٹری قومی ہیلتھ سروسز، ماجد محسن پنوار جوائنٹ سیکرٹری تخفیف غربت ڈویژن تعینات، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،گریڈ 22کے وفاقی سیکرٹری حامد یعقوب شیخ کو سیکرٹری قومی ہیلتھ سروسز جبکہ گریڈ 20کے افسر ماجد محسن پنوارکو جوائنٹ سیکرٹری تخفیف غربت ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا کیساتھ کشیدگی میں اضافہ، مودی 7سال بعد چین کا دورہ کریں گے امریکا کیساتھ کشیدگی میں اضافہ، مودی 7سال بعد چین کا دورہ کریں گے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ پی آئی اے کی کپتان بن گئیں پشاورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب اور شبلی فراز کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیا وفاقی حکومت کا بجلی بلوں کی مد میں ڈیجیٹل مردم شماری کرانے کا فیصلہ فیض آباد احتجاج کیس، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا اشتہاری کا سٹیٹس ختم نہ ہو سکا شور شرابہ، فتنہ اور گالم گلوچ کی سیاست کارکردگی سے دفن ہو گئی،وزیراعلیٰ مریم نوازCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سب نیوز
پڑھیں:
غربت میں کمی کیلئے پیداواری صلاحیت ‘ ویلوایڈ ڈ برآمدات بڑھانا ہونگی : وزیر سرمایہ کاری
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحول دوست سرمایہ کاری پاکستان کے معاشی مستقبل کی ضمانت ہے۔ وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پائیدار سرمایہ کاری کے لیے حکومت سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔ عالمی سرمایہ کاری اب کم کاربن اور ماحول دوست منصوبوں کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے پاس قابل تجدید توانائی، زرعی استحکام، اور گرین مینوفیکچرنگ میں بے پناہ مواقع ہیں۔ سرکاری و نجی شراکت داری کے ذریعے پائیدار سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ حکومت سبز سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔ پائیدار ترقی کے لیے کاروباری ادارے، سٹارٹ اپس اور جامعات اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایسے ماڈلز کی پذیرائی ضروری ہے جو معیشت اور ماحول دونوں کے لیے مفید ہوں۔ دریں اثناء وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانا ہو گا۔ ویلیو ایڈڈ برآمدات سے غربت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ قیصر احمد شیخ نے ان خیالات کا اظہار پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام 28 ویں پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو پیداواری صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے اور حکومت براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کوشاں ہے۔ چین کی ترقی میں جامع منصوبہ بندی نے بنیادی اور بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔