غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق ایوان نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی، جس میں فلسطینی عوام اور ان کی آزادی، عزت اور انصاف کے لیے جائز جدوجہد کی پاکستان کی تاریخی اور غیر متزلزل حمایت کو دہرایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی نے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی کی تاریخی اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق ایوان نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی، جس میں فلسطینی عوام اور ان کی آزادی، عزت اور انصاف کے لیے جائز جدوجہد کی پاکستان کی تاریخی اور غیر متزلزل حمایت کو دہرایا گیا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ مری نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اسرائیلی حکام کے حالیہ بیانات اور اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے، جن میں غزہ پر طویل المدتی قبضے، وہاں کی آبادی کو جبراً بے دخل کرنے اور اس علاقے کی فلسطینی شناخت مٹانے کے منصوبوں کا اظہار کیا گیا ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ ایوان غزہ کی پٹی میں جاری اور بڑھتی ہوئی اسرائیلی فوجی جارحیت پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے، جس کے نتیجے میں شہریوں کا بڑے پیمانے پر قتل عام اور انفرااسٹرکچر کی وسیع پیمانے پر تباہی اور ایک سنگین انسانی بحران پیدا ہوا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی گیا ہے
پڑھیں:
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیںمستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی
چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔
چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔