بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا خواتین کی صحت کے لیے 2.5 ارب ڈالر امداد کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے خواتین کی صحت کے لیے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2030 تک اس شعبے میں 2.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ خواتین کی صحت میں سرمایہ کاری کا اثر نسلوں تک قائم رہتا ہے، جس کے نتیجے میں صحت مند خاندان، مضبوط معیشتیں اور زیادہ منصفانہ دنیا وجود میں آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سی خواتین ایسی وجوہات کی بنا پر ہلاک ہو رہی ہیں یا ناقص صحت میں زندگی گزار رہی ہیں جن کا بروقت علاج ممکن تھا، اور اب وقت آ گیا ہے کہ یہ صورتحال بدلی جائے، مگر اس کے لیے اجتماعی کوشش ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں
انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے خواتین کی صحت سے متعلق اہم مسائل جیسے ماہواری کی تبدیلی (مینوپاز)، حمل کے دوران بلند فشار خون (پری ایکلیمپسیا) اور اینڈومیٹریوسِس جیسے امراض کو مسلسل نظر انداز کیا گیا ہے، بل گیٹس فاؤنڈیشن خواتین کے صحت کے لیے 2.
گیٹس فاؤنڈیشن یہ سرمایہ کاری ان شعبوں میں کرے گی جن میں مانع حمل ذرائع میں جدت، زچگی کے دوران نگہداشت اور حفاظتی ٹیکے، حاملہ خواتین کی غذائیت اور صحت، جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریاں، اور ماہواری و دیگر امراض نسواں شامل ہیں۔ فاؤنڈیشن کا مقصد نہ صرف تحقیق اور نئی مصنوعات کی تیاری ہے بلکہ انہیں دنیا بھر میں قابلِ رسائی بنانا بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سیاستدانوں کے بجائے بل گیٹس، ایلون مسک پیدا کرنا ہیں، فاروق ستار نے ایسا کیوں کہا؟
گیٹس فاؤنڈیشن میں صنفی مساوات کے پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر انیتا زیدی نے کہا کہ بہت عرصے تک خواتین ان بیماریوں سے متاثر ہوتی رہیں جنہیں یا تو سمجھا نہیں گیا، غلط تشخیص کیا گیا یا پھر نظر انداز کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ سرمایہ کاری خواتین پر مرکوز اختراعات کا نیا دور ثابت ہو، جہاں خواتین کی زندگی، جسم اور آواز کو طبی تحقیق و ترقی میں مرکزی حیثیت حاصل ہو۔
یاد رہے کہ بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرنچ گیٹس، جو گزشتہ برس فاؤنڈیشن سے علیحدہ ہوچکی ہیں، اب بھی خواتین کی صحت کے لیے اپنی علیحدہ کوششوں کے ذریعے سرگرم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امداد بل گیٹس خواتین صحت فنڈز مائیکروسافٹذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بل گیٹس خواتین مائیکروسافٹ گیٹس فاؤنڈیشن خواتین کی صحت سرمایہ کاری صحت کے لیے بل گیٹس کہا کہ
پڑھیں:
موسیقی کی دلدادہ ہتھنی نے اپنے ردعمل سے سب کو حیران کردیا
تھائی لینڈ میں ایک دل کو چھو لینے والا منظر دنیا بھر کے ناظرین کو حیران اور مسرور کر گیا جہاں ایک ہتھنی نے ایک نغمے پر ایسی محبت بھرے ردعمل دیا کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں نم ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ: دیوہیکل ہاتھی کا سپر اسٹور پر دھاوا، کیک انڈے کھا کر چلتا بنا
یہ منظر ہے ’سیو ایلیفینٹ فاؤنڈیشن‘ کی بانی لیک چائلرٹ کا جو نرمی سے اپنی پیاری ہتھنی ’فا مائی‘ کے قریب گیت گا رہی تھیں۔ جیسے ہی ان کی آواز فضا میں بکھرتی ہے فا مائی نے اپنے لمبی، وزنی سونڈ کو چائلرٹ کے گرد نرمی سے لپیٹ لیا اور پھر انہیں گانا مکمل ہونے سے پہلے جانے ہی نہیں دیا۔
لیک چائلرٹ کہتی ہیں کہ دوپہر کے وقت سب ہاتھی درختوں کے سائے تلے آرام کرتے ہیں اور یہ میرے لیے ان کے ساتھ سکون کے لمحات گزارنے کا وقت ہوتا ہے۔
مزید پڑھیے: ملائیشیا: بچے کو ٹکر مارنے پر ہاتھیوں کا شدید انتقام، کارسواروں کے ساتھ کیا ہوا؟
فا مائی کو خاص طور پر چائلرٹ کا گانا اتنا پسند ہے کہ جب وہ خوش ہوتی ہے تو چائلرٹ کو جانے نہیں دیتی اور وہ چاہتی ہے کہ گانا آخر تک چلے۔
View this post on Instagram
A post shared by Lek Chailert (@lek_chailert)
چائلرٹ نے کہا کہ گانا صرف ہاتھیوں کو خوشی نہیں دیتا بلکہ ان کے دلوں کو نرم بھی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: سری لنکا میں ہاتھی تیزی سے مرنے لگے، سبب کیا ہے؟
وہ منظر صرف ایک انسان اور جانور کے درمیان تعلق کی عکاسی ہی نہیں کرتا بلکہ محبت، موسیقی، اور خلوص کا اثر ہاتھیوں پر بھی ہوتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سیو ایلیفینٹ فاؤنڈیشن سیو ایلیفینٹ فاؤنڈیشن کی بانی لیک چائلرٹ ہاتھی اور موسیقی ہتھنی