Al Qamar Online:
2025-09-21@01:00:35 GMT

شہناز گل کی طبعیت ناساز، اسپتال میں داخل

اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT

بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا کی مقبول شخصیت شہناز گل طبعیت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شہناز گل اس وقت ممبئی کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ان کی صحت خراب ہونے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی، تاہم ذرائع کے مطابق ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔

یہ خبر سب سے پہلے ان کے بھائی شہباز بدرشاہ نے ایک ویڈیو کال کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے دی، جس میں شہناز کو اسپتال کے بستر پر دیکھا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر اداکار کرن ویر مہرا جو حال ہی میں بگ باس 18 کے فاتح قرار پائے ہیں، شہناز کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے شہناز کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی۔

A post common by Pinkvilla Telly (@pinkvillatelly)

ویڈیو میں شہناز گل کو اسپتال کے بستر پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ہاتھ پر ڈرپ لگی ہے اور پٹیاں بندھی ہوئی ہیں۔ 

یاد رہے کہ شہناز گل نے فلم "تھنک یو فار کمنگ” اور "کسی کا بھائی کسی کی جان” سمیت کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ دوسری جانب کرن ویر مہرا، بگ باس جیتنے کے بعد اومنگ کمار کی فلم "سیلا” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: شہناز گل

پڑھیں:

بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کیلئے پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد

راولپنڈی:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے طبے معائنے کے لیے پمز اسپتال کی 4 رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی اور ایک گھنٹہ انتظار کے بعد بغیر طبی معائنے کے واپس چلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پمز اسپتال کی 4 رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی لیکن بشریٰ بی بی نے پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم سے طبی معائنہ کرانے سے انکار کردیا۔

ڈاکٹروں کی ٹیم اڈیالہ جیل میں ایک گھنٹے تک انتظار کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔

پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر سعد جاوید، ڈاکٹر مبشر، لیڈی ڈاکٹر ماہم اور لیڈی ڈاکٹر ماریہ رشید شامل تھیں۔

میڈیکل ٹیم شام 7 بجے کے بعد اڈیالہ جیل آئی اور بشریٰ بی بی کے انکار پر سوا 8 بجے واپس اسلام آباد روانہ ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی کے اسپتال ڈینگی کے مریضوں سے بھر گئے
  • ماضی کی مشہور اداکار شہناز شیخ کی پینٹنگز نے شائقین کے دل جیت لیے
  •  بشریٰ بی بی کا  میڈیکل ٹیم سے طبی معائنہ کرانے سے انکار 
  • سستی بجلی کیلئے مسابقتی مارکیٹ قائم کرنے کا وقت آ گیا، پیداوار، ترسیل کو نئے دور میں داخل کرینگے:وزیر توانائی
  • اسکول کا خوف: مسلسل 14 گھنٹے ہوم ورک کرنے پر بچہ اسپتال پہنچ گیا
  • بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کیلئے پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد
  • مصنوعی ذہانت سیاست میں داخل، البانیہ کے وزیر کا پارلیمنٹ سے پہلا خطاب
  • ایک وزیراعظم ہوا کرتا تھا جسے الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتارا گیا، شہبازشریف کا جہاز سعودی فضا میں داخل ہوا تو سلامی دی گئی،مریم نواز
  • برطانوی حکمران جماعت  کے دو اراکین پارلیمنٹ کو اسرائیل میں داخلے سے روک دیا گیا
  • صدر ٹرمپ کا ’گولڈن ڈوم‘ منصوبہ حتمی منصوبہ بندی کے مرحلے میں داخل