وادی نیلم کا ہنر: لکڑی کی تراشی ہوئی مصنوعات جو دنیا بھر میں مقبول ہیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
وادی کشمیر میں لکڑی سے تراشی گئی مصنوعات یہاں کے ہنر اور روایتی فن کا ایک اہم حصہ ہیں، جن میں گھریلو استعمال کی اشیا کے ساتھ ساتھ سجاوٹی سامان بھی تیار کیا جاتا ہے۔
اس قدیم صنعت کو زندہ رکھنے کے لیے وادی نیلم کے نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ کشمیر کی لکڑی کی دستکاری سے بنی اشیا نہ صرف مقامی طور پر استعمال ہوتی ہیں بلکہ دنیا بھر میں بھیجی جاتی ہیں اور یہ آمدنی کا ایک اہم ذریعہ بھی ہیں۔ مزید جانیے راجا ابریز کی اس رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آزاد کشمیر دستکاری فنی تربیت لکڑی سے تراشی گئی اشیا نوجوان وادی نیلم کا ہنر وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دستکاری فنی تربیت لکڑی سے تراشی گئی اشیا نوجوان وادی نیلم کا ہنر وی نیوز
پڑھیں:
مہنگائی کے اعداد وشمار، 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 14 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
اسلام آباد:وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں شرح میں کمی آئی ہے تاہم 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 14 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں دوسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں کمی ہوئی ہے اور حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کی رفتار میں 1.34فیصد کمی واقع ہوئی ہوئی ہے جبکہ اس سے پچھلے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں 0.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی کی شرح 5.03 فیصد سے کم ہو کر 4.17 فیصد ہوگئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے چاول، انڈے، مٹن، جلانے والی لکڑی، گھی اور دال مونگ سمیت 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور19 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ایک ہفتے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.06 فیصد، چاول 0.84 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 0.91 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، بیف 0.42 فیصد، مٹن 0.31 فیصد، ویجی ٹیببل گھی 0.25 فیصد، انرجی سیور 0.23 فیصد اور دال مونگ 0.10 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔
اسی طرح حالیہ ایک ہفتے میں 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، پیاز 1.17 فیصد، ٹماٹر 23.11 فیصد، آٹا 2.60 فیصد،کیلے5.07 فیصد، دال مسور 0.64 فیصد، دال چنا0.47 فیصد، لہسن0.46 فیصد اور مرغی کی قیمت میں 12.74 فیصد کمی ہوئی ہے۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیاد پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار1.43 فیصد کمی کے ساتھ 3.82فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.59 فیصد کمی کے ساتھ 4.02 فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیےمہنگائی میں اضافے کی رفتار1.34 فیصد کمی کے ساتھ4.89فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار1.31 فیصدکمی کے ساتھ4.97 فیصد رہی اور 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار1.23فیصد کمی کے ساتھ 3.47فیصد رہی ہے۔