بھارتی ریاست بہار کے الیکشن سے پتا چلے گا کہ بھارتی عوام کیا سوچتے ہیں، عبدالباسط
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
بھارت میں پاکستان کے سابق سفیر عبدالباسط نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست بہار کے الیکشن سے پتہ چلے گا کہ بھارت کے عوام کیا سوچتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود کہہ چکے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر مسئلے کے حل میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو مجبور کیا جائے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف آئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
قوم یوم استحصال منا رہی‘ مخصوص گروہ ملک کیخلاف سازشوں میں مصروف: عظمیٰ بخاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ +نیوز رپورٹر+ کلچرل رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے تحریکِ انصاف کے ناکام لانگ مارچ اور محدود شرکت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیچاری عالیہ حمزہ کو 4 ، 5 گاڑیوں کے ساتھ ٹریفک روک کر ویڈیوز بنانا پڑ رہی ہیں اور اْسے تاریخی ریلی قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ افسوسناک بھی ہے اور مزاحیہ بھی۔ بجائے اس کے کہ لاکھوں کارکن دکھائے جائیں، بہن عالیہ ٹریفک کے ساتھ کلپ بنا رہی ہیں۔ پورے مارچ میں صرف پندرہ لوگ ہیں، اور وہی 'خان تیرے چاہنے والے' کہلا رہے ہیں۔ عوام نے اس تماشے کو سنجیدہ نہیں لیا۔ سائیڈوں سے گاڑیاں گزار کر اپنے راستے بنا رہے تھے، کیونکہ انہیں معلوم ہے یہ صرف ویڈیو شو ہے۔ اگر ویڈیوز ہی بنانی ہیں تو کم از کم عوامی حمایت تو دکھائیں۔ صرف ٹریفک بلاک کر کے احتجاج کا دعویٰ نہ کریں۔ یہ تماشے اب عوام پر اثر انداز نہیں ہوتے، عوام باشعور ہو چکے ہیں اور اب جھوٹے نعروں کے پیچھے نہیں چلتے۔ علاوہ ازیں یوم استحصال کی تقریب سے خطاب میں وزیر اطلاعات و ثقافت نے کہا ہے کہ 5 اگست کا دن ہر پاکستانی کے لیے اتنا ہی تکلیف دہ ہے جتنا کسی کشمیری کے لیے ہے۔ یہ دن بھارتی ظلم، بربریت اور مودی سرکار کی فاشسٹ سوچ کا ثبوت ہے۔ کشمیری قوم نہ جھکی ہے، نہ کبھی جھکے گی۔ ان کے عزم، حوصلے اور قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے اور اب بھارت کے ظلم کے مٹنے کا وقت آ چکا ہے۔7 مئی کو بھارت نے ناپاک جسارت کی، لیکن ہم نے چند گھنٹوں میں دشمن کو منہ کی کھانے پر مجبور کر دیا۔ بھارت اس وقت دنیا میں سفارتی تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔ جب نواز شریف اور شہباز شریف نے عالمی سطح پر آواز بلند کی تو کشمیر کا مقدمہ کبھی نظر انداز نہیں ہونے دیا۔ عظمٰی بخاری نے یاد دلایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی یہ ماننے پر مجبور ہوا کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، جس کا حل ضروری ہے۔ اگر بھارت نے دوبارہ کشمیر پر ناپاک جسارت کی تو پاکستان دنیا کو یہ سچ بتانے میں دیر نہیں کرے گا۔ شرپسند عناصر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب قوم یومِ استحصال کشمیر منا رہی ہے تو ایک مخصوص گروہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ ریاست پاکستان اتنی طاقتور ہے کہ چند گھنٹوں میں اپنے سے چھ گنا بڑے دشمن کو پسپا کر سکتی ہے۔ ریاست کو چند شرپسند عناصر سرنگوں نہیں کر سکتے، قوم متحد ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو فتنہ اور شرپسند سیاست سے دور رکھیں۔