اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور اسلام آباد پولیس کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے فریقین سے پیر تک جواب طلب کر لیا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفرازعلی ڈوگر نے کیس کی سماعت کی، جس میں سلمان اکرم راجہ ایڈوکیٹ ذاتی حیثیت میں عدالت کے روبرو پیش ہوئے، انہوں نے مؤقف اپنایا کہ انہوں نے پہلے ہی مقدمات کی تفصیلات کے لیے باقاعدہ درخواست دی تھی، جس کے جواب میں اسلام آباد پولیس نے رپورٹ پیش کی کہ ان کے خلاف 10 مقدمات درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ وہ ان پرانے مقدمات میں متعلقہ عدالتوں سے رجوع کر چکے ہیں، تاہم اب اچانک نئے مقدمات سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ طور پر تھانہ کراچی کمپنی میں 24 نومبر کا مقدمہ سامنے آیا ہے، جس میں عدالت نے ان کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ روز بروز نئے مقدمات سامنے آ رہے ہیں، اور انہیں خود بھی معلوم نہیں کہ اب تک ان کے خلاف کتنے مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ جب تک تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جاتیں اور وہ متعلقہ عدالتوں سے رجوع نہیں کر لیتے، تب تک انہیں حفاظتی ضمانت دی جائے۔
مزید پڑھیں:
عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی استدعا منظور کرتے ہوئے ان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ سلمان اکرم راجہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ سلمان اکرم راجہ سلمان اکرم راجہ حفاظتی ضمانت اسلام آباد انہوں نے
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔