سیکریٹری جنرل آسیان ڈاکٹر کاؤ کم ہورن — فائل فوٹو

جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر کاؤ کم ہورن کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ دیرپا، جامع اور باہمی فائدے پر مبنی تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

پاکستان اور آسیان کے موضوع پر انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں سیکریٹری جنرل آسیان ڈاکٹر کاؤ کم ہورن نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور آسیان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری 3 دہائیوں میں مضبوط بنیادوں پر استوار ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آسیان ریجنل فورم میں شمولیت خطے میں امن کے لیے عزم کا ثبوت ہے۔ 2023 میں دو طرفہ تجارت7.

47 بلین ڈالر سے بڑھ کر 2024 میں 10.45 بلین ڈالر ہوئی۔ 

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی شہریوں کی آسیان ممالک آمد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، آسیان وژن 2045 خطے میں پائیدار ترقی، خوشحالی اور عوامی مرکزیت کی عکاسی کرتا ہے۔

کاؤ کم ہورن  کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ نیوکلئیر انرجی کے پُرامن استعمال اور انرجی کے حوالے سے تعاون کے خواہاں ہیں۔ پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی سفارتکاروں کے لیے آسیان ڈپلومیٹک کورس انسانی وسائل کے فروغ کی عمدہ مثال ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سیکریٹری جنرل کاؤ کم ہورن کہ پاکستان

پڑھیں:

امریکی ٹیرف سے متعلق جواب قومی اسمبلی میں پیش

وزیر تجارت جام کمال نے امریکی ٹیرف سے متعلق جواب قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔

وفاقی حکومت نے ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا نقصان کی تردید کر دی۔

وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ امریکا نے پاکستان پر ٹیرف 29 فیصد سے کم کر کے 19 فیصد کر دیا ہے، ٹیرف میں کمی سے امریکی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہو گا۔

وفاقی حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے عبد العلیم خان نے کہا کہ پہلے ایک سال میں 10 پھر ایک سے تین سال میں 13 اداروں کی نجکاری ہو گی

جام کمال کا کہنا تھا کہ ٹیرف میں کمی سے پاکستان کی ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اضافے کا امکان ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سیکریٹری خزانہ کو بھی ایوان میں طلب کر لیا۔ وزارت خزانہ کے سوالات نہ آنے پر سیکریٹری خزانہ کو طلب کیا گیا ہے۔

ایاز صادق نے کہا کہ اگر گورنر اسٹیٹ بینک کو بھی طلب کرنا پڑا تو کریں گے۔

اسپیکر نے فنانس کمیٹی کے چیئرمین کو بھی سیکریٹری اور گورنر اسٹیٹ بینک کو بلانے کی ہدایات کر دیں۔ انہوں نے وزارت کے جوائنٹ سیکریٹری کو افسرز لابی سے باہر بھجوا دیا۔

ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمنٹ کو انتہائی غیرسنجیدہ لیا جا رہا ہے، یہ ناقابل قبول ہے۔

جس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وفاقی سیکریٹریز کی عدم موجودگی پرغیرمشروط معافی مانگتا ہوں۔ 

اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ انتہائی سخت ایکشن لوں گا اور سیکریٹریز کو سارا، سارا دن یہاں بٹھاؤں گا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت کا ایک لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا ٹینڈر منسوخ کرنے کا فیصلہ
  • امریکی ٹیرف سے متعلق جواب قومی اسمبلی میں پیش
  • سفیر کی ملاقات، پاکستان اور عمان میں تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت: زرداری 
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور عمان کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے: صدر مملکت
  • صدر آصف علی زرداری سے عمانی سفیر کی ملاقات، تجارت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • اے ڈی پورٹس گروپ نے اسٹریٹجک موجودگی کو وسعت دیتے ہوئے اسلام آباد میں دفتر قائم کر دیا
  • پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکیہ کا اعلیٰ عسکری اعزاز، دو طرفہ بحری تعاون مزید مضبوط
  • نیتن یاہو کا فوجی آپریشن کو مزید وسعت دینے اور غزہ پٹی پر مکمل قبضے کا منصوبہ